رپورٹ کے مطابق 2024 میں مجموعی طور پر 612 ارب روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی گئی
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے 2024 میں 1 ارب 34 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی۔ دنیا بھر میں چوری ہونے والی کرپٹو کرنسی کا یہ تقریباً 60 فی صد حصہ ہے۔
بلاک چین تجزیہ کرنے والی ایک کمپنی چینالیسز کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ رواں برس کرپٹو پلیٹ فارمز سے مجموعی طور پر 2.2 ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی گئی۔ چوری کی شرح میں اس سال 21 فی صد اضافہ ہوا جس میں شمالی کورین ہیکرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ 2023 کے مقابلے میں شمالی کوریا کے ہیکرز کی جانب سے چرائی گئی کرپٹو کرنسی میں 102 فی صد اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس ان ہیکرز نے 66 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی گئی تھی۔
عالمی معیشت سے علیحدہ اور بین الاقوامی پابندیوں کا شکار شمالی کوریا پر یہ الزام ہے کہ حکومت چرائی گئی کرپٹو کرنسی کو ملکی پشت پناہی میں ہونے والے آپریشنز اور اپنے نیوکلیئر ہتھیار کو بڑھانے کے کیے استعمال کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا اور بین الاقوامی ماہرین کے تجزیے کے مطابق پیانگ یانگ چرائی گئی کرپٹو کرنسی اپنے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اور بلیسٹک میزائل پروگرام کی مالی اعانت کے لیے استعمال کرتا ہے۔Dec 23, 2024 12:25 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی؛ وسیم اکرم نے بھی آواز بلند کردیہائبرڈ ماڈل کے نام پر پاکستان سے منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سابق کپتان
مزید پڑھ »
نیب نے عوام کو جعل ساز وں کے نت نئے طریقوں سے بچنے کیلئے خبردار کردیانیب نے عوام سے کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ کے فراڈ سے بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی
مزید پڑھ »
بیٹ کون کی قیمت $107,000 سے تجاوز کر گئیصدر منتخب ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے ریاستہائے متحدہ میں ایک بیٹ کون استراتجک ریزرو قائم کرنے کی منصوبہ بندی نے کریپٹو کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ کیا ہے
مزید پڑھ »
حکومت نے کے الیکٹرک کے ملٹی ائیر بیس ٹیرف میں کمی کی سفارش کیحکومت نے کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 34.87 روپے فی یونٹ کرنے کی سفارش کی ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستانی اسٹاک مارکیٹ اور عوام کی محرومیچین کی مثال بھی ہمارے سامنے ہے، یہ وہ ملک ہے جس نے دنیا کو حیران کر دینے والی ترقی کی رفتار دکھائی
مزید پڑھ »
ماہرین کا غیر قانونی تجارت کیخلاف کریک ڈاؤن پر زورغیر قانونی سگریٹ کی تجارت ہر سال 300 ارب روپے سے زیادہ کی ٹیکس چوری کا سبب بنتی ہے
مزید پڑھ »