لوگوں کو بغیر کام کیے 10، 15 سال کی تنخواہیں اور مراعات دے دیں، جسٹس گلزار احمد
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں کو بغیر کام کیے 10، 15 سال کی تنخواہیں اور مراعات دے دی گئیں، کیا ارباب اختیار ملک کو کنگال کرنے کا اختیار رکھتےہیں۔
سپریم کورٹ میں پولیس سب انسپکٹر قمرالاسلام کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار نے استفسار کیا کہ کیا سب انسپکٹر کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا؟۔ وکیل نے بتایا کہ 1996 میں نوکری سے نکالا تھا جبکہ 2010 میں بحالی ہوئی۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ آپ بحال ہو چکے تو اب کیا چاہتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ ان کا کیس یہ ہے کہ باقی ملازمین کی طرح ان کے ساتھ بھی مساوی سلوک ہو، موکل کو گریڈ 14 میں بحال کیا گیا جبکہ دیگر ساتھیوں کو گریڈ 17 دے دیا گیا ہے۔
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ آج ملک سروسز ایکٹ 2010 کی وجہ سے دیوالیہ ہورہا ہے، ہم نے لوگوں کو بغیر کام کیے 10, 15 سال کی تنخواہیں اور مراعات دے دیں، انہی وجوہات کی بنا پر ہم جگہ جگہ سے پیسے مانگ رہے ہیں، ملک معاشی طور پر کمزور ہو چکا ہے، کیا ارباب اختیار ملک کو کنگال کرنے کا اختیار رکھتےہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے امریکا کو کیا یقین دہانی کرائی؟مولانا فضل الرحمان نے امریکا کو کیا یقین دہانی کرائی؟ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ ہرانے کے لیے پاکستان کیا کرے؟21ویں صدی میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا تو اب پاکستان ایسا کیا کرے کہ وہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچوں میں شکست دے سکے۔
مزید پڑھ »
کمبوڈیا: قاسم سوری کو روکنے پر بھارتی وفد کو شرمندگیکمبوڈیا: قاسم سوری کو روکنے پر بھارتی وفد کو شرمندگی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
مصباح نے باؤلرز کو اسمتھ کی کمزوریوں کو نشانہ بنانے کا ہدف دیدیا - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »