کیا ایران غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے انتقام سے دستبردار ہو جائےگا؟

Hamas خبریں

کیا ایران غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے انتقام سے دستبردار ہو جائےگا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

جنگ بندی کی صورت میں انتقام نہ لینے کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ ایران، حزب اللہ اور حماس ہی غلطی پر تھے کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر کو حملہ ہوا؟

ایران نے حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی اسرائیل کے ہاتھوں تہران میں شہادت کا انتقام لینے سے پہلے اپنی صفیں درست کرنا شروع کردی ہیں، ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل کمیشن نے عباس عرقچی کو ملک کا نیا وزیر خارجہ بنانے کی متفقہ طورپر منظوری دیدی ہے۔

61 برس کے عباس عرقچی سابق صدر حسن روحانی کے دور میں نائب وزیرخارجہ تھے اور ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق عالمی مذاکرات جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ امریکا کے حوالے سےعباسی عرقچی نے واضح کیا کہ صدر مسعود پزیشکیان کی انتظامیہ کشیدگی کو مینج کرنے کی کوشش کرے گی اور ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے کہ کسی طرح امریکی پابندیاں ختم کی جائیں تاہم اُسی سانس میں یہ بھی کہا کہ فلسطین ہو یا دیگر مزاحمتی عناصر ان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

خطے میں جنگ چھڑنے کی صورت میں ایران کو افغانستان سے داعش کے دہشتگرد داخل ہونے کا بھی خدشہ ہے یہ بھی واضح نہیں کہ پناہ گزینوں کی آڑ میں داعش کے کتنے دہشتگرد پہلے ہی ایران میں داخل ہو چکے ہیں اور سلیپر سیلز بناکر اس وقت کے انتظار میں بیٹھے ہوں کہ انہیں حملے کے ہدف اور وقت کا حکم ملے۔ تاہم یہ سوال اپنی جگہ باقی ہے کہ ایران بدلہ کب لے گا؟ سوال یہ بھی ہے کہ آیا غزہ جنگ بندی ایران کے ممکنہ حملے کو ٹال سکتی ہے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ غزہ جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے، یہ جنگ پہلے ہی لبنان، شام اور یمن تک پھیل چکی ہے کیونکہ اسرائیل اپنے اہداف کو بلاتامل ان تینوں ممالک میں بھی نشانہ بنا رہا ہے لیکن کیا صرف جنگ بندی مسئلے کا حل ہے؟

صورتحال کا تجزیہ کیا جائے تو کئی ٹھوس باتیں سامنے آتی ہیں جن سے امکان بڑھتا ہے کہ کم سے کم ایران نہ صرف اسماعیل ہینہ بلکہ شام اور لبنان میں مارے گئے اپنے فوجی کمانڈروں کا بدلہ ضرور لے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، امریکامشرق وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، امریکاغزہ میں فوری جنگ بندی سے یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوسکتی ہے، انٹونی بلنکن
مزید پڑھ »

اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات، امریکی نائب صدر کا غزہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہاراسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات، امریکی نائب صدر کا غزہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہارجنگ بندی کرنے کا وقت آگیا ہے، وہ غزہ کے معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گی، کملا ہیرس کا اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں جنگ بندی پر زور
مزید پڑھ »

حماس نے جنگ بندی مذاکرات کیلئے اپنی شرائط پیش کردیںحماس نے جنگ بندی مذاکرات کیلئے اپنی شرائط پیش کردیںنئی تجاویز اسرائیلی وزیراعظم کے خیالات سے مکمل ہم آہنگ ہیں جو غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا اور مکمل جنگ بندی سے انکار کرچکا ہے: حماس
مزید پڑھ »

قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کے ایک اور دور کا آغاز ہوگیاقطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کے ایک اور دور کا آغاز ہوگیاغزہ جنگ بندی مذاکرات میں امریکی،مصری، قطری حکام کے ساتھ اسرائیلی وفد بھی شریک ہے
مزید پڑھ »

اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ حماس کی جنگ بندی مذاکرات میں شرکت سے معذرتاسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ حماس کی جنگ بندی مذاکرات میں شرکت سے معذرتقطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات شروع؛ اسرائیلی انٹیلیجنس چیف بھی شریک
مزید پڑھ »

غزہ میں جنگ بندی کیلئے پہلے سے بہت زیادہ قریب پہنچ چکے ہیں: امریکی صدرغزہ میں جنگ بندی کیلئے پہلے سے بہت زیادہ قریب پہنچ چکے ہیں: امریکی صدرخطے میں کسی بھی ملک کو امن مذاکرات کی کوششوں کو متاثر نہیں کرنا چاہیے، جو بائیڈن
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 08:03:09