کشتی میں 14 افراد سوار تھے، تین کو بچالیا گیا، ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری
سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہے۔
جاں بحق افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع ریسکیو کے مطابق ڈوبنے والوں کا تعلق محمود آباد کراچی سے بتایا جاتا ہے جو پکنک منانے جھیل پر آئے تھے۔ کشتی میں 14 افراد سوار تھے جن میں سے اکثریت خواتین کی ہے۔ تین افراد کو بچاکر پانی سے نکال لیا گیا ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک حالت ہے۔ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔تمام افراد نوری جام تماچی کے مزار جارہے تھے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلوچستان میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہمحکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 1238 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
مزید پڑھ »
سمندری میں حادثے میں کراچی کے ایک ہی گھرانے کے 4 افراد جاں بحق - ایکسپریس اردوپک اپ میں سوار شاکر حسین رضوی، شاہدہ بی بی زوجہ شاکر، احسن رضا ولد شاکر اور 11 سالہ مرتضی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھ »
لورالائی: ٹرک اور کار میں ٹکر،5 افراد جاں بحقلورالائی: ٹرک اور کار میں ٹکر،5 افراد جاں بحق ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 288,717ہوگئی، 6,168افراد جاں بحق - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »