کے الیکٹرک کے دعوے دھرے کے دھرے، لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری KElectric LoadShedding Continues Unabated Karachi SindhCMHouse MediaCellPPP pid_gov
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خطرہ پھر سر پر منڈلانے لگا۔۔ فنی خرابی پر ’’کے الیکٹرک‘‘ نے بن قاسم پاور پلانٹ کا ایک یونٹ بند کر دیا جس سے 130 میگا واٹ بجلی کی پیداوار رک گئی جبکہ شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔
بجلی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کراچی کے کئی علاقوں میں پہلے ہی 6 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔کراچی میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی طلب 3 ہزار ایک سو میگاواٹ تک پہنچ گئی اور بجلی کی طلب و رسد کا فرق 250 میگا واٹ رہ گیا ہے جسے پورا کرنے کے لیے چھ سے آٹھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیدنگ کی جا رہی ہے۔
اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد، لانڈھی، کورنگی اور لیاری کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں کچھ دیر کے لیے لوڈشیڈنگ کی جائے گی اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی فراہمی آج سے شروع ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ہفتے کو پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی لیکن اب بھی کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کے الیکٹرک کے دعوے دھرے ، لوڈشیڈنگ بدستور جاریکے الیکٹرک کے دعوے دھرے ، لوڈشیڈنگ بدستور جاری Karachi KElectric Loadshadding SindhGovt PPP KElectricPk MuradAliShahPPP MediaCellPPP
مزید پڑھ »
اسد عمر کے دعوے دھرے کے دھر ے رہ گئےاسد عمر کے دعوے دھرے کے دھر ے رہ گئے تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
پی ایس او نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قراردے دیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس او نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قراردے دیا۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پی ایس او کاکہنا ہے کہ کے
مزید پڑھ »
کراچی میں لوڈشیڈنگ کاذمہ دار’کے الیکٹرک‘ ہے، پی ایس اوپی ایس او کا کہنا ہے کہ ’کے الیکٹرک‘ نے فرنس آئل کی پیشگی ڈیمانڈ بھیجنے کے بجائے 9 ماہ کی تاخیر کی مزید پڑھیے: SamaaTV
مزید پڑھ »
کے الیکٹرک کا راج، صنعتی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاریکے الیکٹرک نے رہائشی اور تجارتی علاقوں کے ساتھ صنعتی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی، کمپنی نے صنعتی علاقوں کو بلاتعطل بجلی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔
مزید پڑھ »