کے الیکٹرک نے صارفین کو لوڈ شیڈنگ کے لیے ایس ایم ایس بھیجنا شروع کر دیے

پاکستان خبریں خبریں

کے الیکٹرک نے صارفین کو لوڈ شیڈنگ کے لیے ایس ایم ایس بھیجنا شروع کر دیے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

کے الیکٹرک نے شہریوں پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کرنے کے لیے نئے بہانے ڈھونڈ لیے مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu

کراچی کے متعدد علاقوں میں کیبل اور پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بجلی بند کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ہونے لگی ہے، کے الیکٹرک حکام کی جانب سے صارفین کو لوڈ شیڈنگ کے پیغامات بھی موصول ہونا شروع ہو گئے۔

کے الیکٹرک نے دن میں گرمی کے ستائے شہریوں سے رات کا سکون بھی چھین لیا، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر، کورنگی، لانڈھی کے علاقے شدید متاثر ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا، گلشن حدید، نارتھ کراچی، لیاری، کیماڑی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، گلشن معمار، ڈیفنس، گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کا بحران بھی شہریوں کو پریشان کر رہا ہے، عثمان آباد، گلبہار، شو مارکیٹ گارڈن، آگرہ تاج میں 12 گھنٹے بجلی غائب، شیر شاہ، سائٹ، بلدیہ کے علاقوں میں بھی 12 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کیماڑی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، بنارس، قصبہ کالونی میں بجلی گھنٹوں غائب رہنے لگی ہے۔

دوسری طرف ذرایع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سی سے 800 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کو مقدار سے زیادہ گیس اور تیل بھی فراہم کیا جا رہا ہے، جب کہ کے الیکٹرک نے بن قاسم کے دو یونٹ بند کیے ہوئے ہیں، بوسیدہ ترسیلی نظام اور پیداوار میں کمی لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ قرار دی گئی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مصری یونیورسٹی میں امتحان کے دوران طلبا میں روبوٹ کے ذریعے سوالیہ پرچہ تقسیممصری یونیورسٹی میں امتحان کے دوران طلبا میں روبوٹ کے ذریعے سوالیہ پرچہ تقسیممصری یونیورسٹی میں امتحان کے دوران طلبا میں روبوٹ کے ذریعے سوالیہ پرچہ تقسیم Egypt University Examinations Robot Distributed QuestionPapers PrecautionaryMeasures CoronaVirus
مزید پڑھ »

چین کے ساتھ کشیدگی کے دوران نریندر مودی کے لیہ دورے کے کیا معنی ہے؟چین کے ساتھ کشیدگی کے دوران نریندر مودی کے لیہ دورے کے کیا معنی ہے؟چین اور انڈیا کی فوجوں کے درمیان 15 اور 16 جون کی درمیان شب دست بدست لڑائی میں 20 انڈین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ کے علاقہ لیہ کا اچانک دورہ کیا۔
مزید پڑھ »

بھارت ریاست بہار میں شادی میں شرکت کے باعث 100 افراد کورونا میں مبتلا دولہا ہلاکبھارت ریاست بہار میں شادی میں شرکت کے باعث 100 افراد کورونا میں مبتلا دولہا ہلاکبھارت ، ریاست بہار میں شادی میں شرکت کے باعث 100 افراد کورونا میں مبتلا، دولہا ہلاک India Bihar Groom Killed CoronaVirus 100People Infected InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly PMOIndia
مزید پڑھ »

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری اموات اور کیسز کی تعداد میں اضافہملک بھر میں کورونا کے وار جاری اموات اور کیسز کی تعداد میں اضافہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات 4 ہزار 400 سے بھی بڑھ چکی ہیں
مزید پڑھ »

لاہور کے بیشتر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن،بازاراور گلیوں میں رش - Pakistan - Aaj.tvلاہور کے بیشتر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن،بازاراور گلیوں میں رش - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 12:40:23