گائے کو خوش رکھنے اور دودھ بڑھانے کے لیے وی آر ہیڈ سیٹ پہنادیئے گئے - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

گائے کو خوش رکھنے اور دودھ بڑھانے کے لیے وی آر ہیڈ سیٹ پہنادیئے گئے - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

گائے کو خوش رکھنے اور دودھ بڑھانے کے لیے ورچوئل ریالٹی آر ہیڈ سیٹ پہنانے کا تجربہ کامیاب

روس میں گایوں کو ورچول ریئلٹی ہیڈ سیٹ پہنا کر ان کا تناؤ کم کیا گیا جس سے گائے خوش ہیں اور دودھ کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔ فوٹو: ماسکو ٹائمزروس میں گائے کے فارم میں ایک دلچسپ تجربہ کیا گیا ہے جس میں گائے کو ورچول ریئلٹی ہیڈ سیٹ پہنائے گئے ہیں۔ اس کے بعد دیکھا گیا کہ نہ صرف گایوں میں تناؤ کم ہوگیا بلکہ ان میں دودھ کی پیداوار بھی بڑھنے لگی۔

ماسکو کے ضلع ریمنکسی میں گایوں کے فارم کے مالک نے سب سے پہلے گایوں کے چہرے کے حساب سے ہیڈ سیٹ تیار کیے جن میں خاص مناظر کی ویڈیو چلتی ہیں۔ اس کے بعد تجرباتی طور پر گائے کو یہ ہیڈ سیٹ پہنائے گئے جس کے بعد بے زبان جانوروں کا موڈ بھی بہتر ہوگیا۔ فارم کے بارے میں جب یہ عجیب خبریں سامنے آئیں تو لوگوں نے پہلے اسے کوئی لطیفہ سمجھا لیکن اس کے بعد ماسکو کی زراعت اور خوراک کی وزارت نے اسے باضابطہ طور پر ایک تجربہ قرار دیا جس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ آخر ورچول ریئلٹی کس طرح سے پالتو مویشیوں کے موڈ پر اثر انداز ہوسکتی ہے اور اس سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟

اس ہیڈ سیٹ کو فارم مالکان اور خود جانوروں کے ڈاکٹروں کے مشورے سے تیار کیا گیا ہے۔ پہلے غور کیا گیا کہ گائے کس طرح دیکھتی ہیں اور ان کا رویہ کیسا ہوسکتا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا کتنے عرصے تک مویشیوں کو ہیڈ سیٹ پہنائے گئے۔ اس سے مویشیوں کے پورے ریوڑ کا موڈ بھی بہتر دیکھا گیا۔ ورچول ہیڈ سیٹ میں گایوں کو موسمِ گرما کے کھیت دکھائے گئے ہیں جن سے ان کی بصارت اور دماغ پر بہتر اثرات مرتب ہوئے اور دودھ کی پیداوار بھی بڑھی۔ اب اس تجربے کو دیگر کئی فارم تک بڑھایا جارہا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے گائے کے ساتھ منفرد تجربہدودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے گائے کے ساتھ منفرد تجربہدودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے گائے کے ساتھ منفرد تجربہ تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے گائے کو ڈپریشن سے بچانے پر کام شروعورچوئل رئیلٹی کے ذریعے گائے کو ڈپریشن سے بچانے پر کام شروع
مزید پڑھ »

پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں: آئی جی اور چیف سیکریٹری کے تبادلے - Pakistan - Dawn Newsپنجاب میں انتظامی تبدیلیاں: آئی جی اور چیف سیکریٹری کے تبادلے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-16 07:05:52