نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی خیرخواہ کا ایک جملہ کیسے انسان کی زندگی بدل دیتا ہے، جیف روز نامی امریکی مالیاتی امور کے ماہر نے اپنی زندگی سے اس کی ایک ایسی مثال
بیان کی ہے کہ اس پر عمل کرکے آپ بھی اپنی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ نیوز ویک کے لیے لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں جیف روز کہتا ہے کہ میں مقروض تھا اور مالی اعتبار سے بہت کمزور شخص تھا مگر پھر میری گرل فرینڈ، جو اب میری بیوی بن چکی ہے، کے ایک سوال نے میری زندگی بدل ڈالی اور آج میں ایک کامیاب شخص ہوں۔
جیف روز بتاتا ہے کہ میں ایک فلیٹ سکرین ٹی وی خریدنا چاہتا تھا۔ میں نے اپنے باپ سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو اس نے مشورہ دیا کہ ایک زیروپرسنٹ کریڈٹ کارڈ لو اور اس کے ذریعے ٹی وی خرید لو۔ جب میں نے اپنی گرل فرینڈ سے اس حوالے سے بات کی تو اس نے مجھ سے سوال پوچھا کہ ”کیا تم واقعی فلیٹ سکرین ٹی وی خریدنے کی سکت رکھتے ہو؟“
مالیاتی کمپنی ’گڈ فنانشل سنٹس‘ کے بانی اور چیف فنانشل پلانر جیف روز کہتے ہیں کہ ”اپنی گرل فرینڈ کا یہ سوال سن کر مجھے پہلے تو بہت غصہ آیا لیکن جب میں نے اس پر سوچ بچار کیا تو مجھے اس کی بات سمجھ میں آ گئی اور میں نے اس پر عمل کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد میرے دل میں جو چیز خریدنے کا خیال آتا، میں پہلے خود سے پوچھتا کہ کیا میں یہ چیز خریدنے کی سکت رکھتا ہوں؟“
جیف روز لکھتا ہے کہ ”اس ایک بات کو اپنی عادت بنا لینے سے میں مالی طور پر ایسا مستحکم ہوا کہ آج میں ایک کامیاب کمپنی چلا رہاہوں۔ جب میں فلیٹ سکرین ٹی وی خریدنے کی بات کر رہا تھا، اس وقت مجھ پر 30ہزار ڈالر قرض تھا۔ اس ایک تبدیلی کی بدولت کچھ ہی عرصے میں، میں یہ قرض واپس ادا کر چکا تھا۔“سلطان راہی کو کس نے اور کیوں مارا؟ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ کی دردناک کہانی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکامبھارتی فوج نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کا وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے جس کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے
مزید پڑھ »
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیااسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں وہ اپنے غیر ملکی دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
مزید پڑھ »
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیااسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں وہ اپنے غیر ملکی دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
مزید پڑھ »
حکومت نے پٹرول ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیاحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا۔تفصیلات کے مطابق
مزید پڑھ »
پاکستانی روپے نے بہترین کارکردگی میں دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیاپاکستان کرنسی نے ستمبر کے مہینے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ڈالر کی غیر قانونی تجارت، اسمگلنگ، سٹے بازی کے
مزید پڑھ »
افغانستان نے عدم تعاون پر بھارت میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیاافغانستان نے بھارت کے عدم تعاون کے باعث نئی دلی میں واقع افغان سفارتخانے کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔افغان سفارتخانے کی جانب سے بھارتی وزارت داخلہ
مزید پڑھ »