گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ماہ صیام کے پروگرامات کو اتحاد رمضان کا نام دیا گیا ہے، اتحاد رمضان آپس میں یگانگت، یکجہتی کا پیغام ہے۔ گورنر سندھ نے نئی نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہونے اور والدین کو بچوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے منشیات کے خلاف گورنر ہاؤس میں سیل بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی ای میل موصول ہوئی ہے اور عمران فاروق طرز پر قتل کرنے دھکیاں ملیں۔ انہوں نے صوبائی وزیرداخلہ کو پرائیویٹ گارڈ سے متعلق خط لکھنے کا اعلان کیا۔ گورنر سندھ نے مصطفی عامر کیس میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہچانے کی ضرورت پر زور دیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ نئی نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہے، والدین اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں، 32 سے زائد منشیات کی اشکال میں اشیا موجود ہیں، اسکولوں کے استاتذہ کا میڈیکل ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی ای میل موصول ہوئی، مجھے عمران فاروق طرز پر قتل کرنے دھکیاں ملیں، قتل کی دھکیوں کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا۔
گورنر سندھ ڈمپرز حادثات منشیات پرائیویٹ سکیورٹی مصطفی عامر
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ حکومت نے ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دیشہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے شہر کی سڑکوں پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندیسندھ حکومت نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے شہر کی سڑکوں پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
رمضان المبارک میں گورنر سندھ نے قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیاگورنر سندھ نے رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے پہلے روزے بھی کھلوائے جائیں گے اور شہدا کی فیملیز کو بلایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کا گورنر ہاؤس میں بندوبست کیا جائے گا اور قرعہ اندازی میں 50 پلاٹ، 100 موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دیے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
لیبیا کشتی حادثہ؛ ڈوبنے والے 73 میں سے 63 پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہکشتی پر سوار افراد میں 10 بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق ضلع کرم اور باجوڑ کے اضلاع سے ہے
مزید پڑھ »
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والی ہلاکتوں کے حیران کن اعداد و شمارشہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز سے شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں درخواست گزار بیرسٹر حسن خان نے کہا ہے کہ روزانہ ڈمپرز لوگوں کو کچل رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے اندر ڈمپرز، آئل ٹینکرز سمیت ہیوی ٹریفک پیک آورز میں چل رہے ہیں اور گزشتہ ایک سال کے اندر 8 ہزار سے زائد شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں جب کہ 2024 میں 773 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح رواں ماہ کے اندر ڈمپرز سمیت ہیوی ٹریفک حادثات سے 74 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
مزید پڑھ »
کراچی میں ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس میں اتفاق: ہونے والے واقعات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائےکراچی میں ٹریفک حادثات کی شدت بڑھنے کے پیش نظر سندھ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے نمائندے نے شرکت کی۔ کانفرنس میں اتفاق ہوا کہ ٹریفک حادثات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے اور ان کے سدباب کے لیے کام شروع کیا جائے۔ سیاسی رہنماؤں نے سندھ حکومت سے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھ »