ہائبرڈ ماڈل کی کوئی بات نہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی: چیئرمین پی سی بی

Cricket خبریں

ہائبرڈ ماڈل کی کوئی بات نہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی: چیئرمین پی سی بی
Pcb
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

ہم نے شیڈول بھیج دیا ہے تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے تو آپ لوگ بھی کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہوگی اور پاکستان میں ہی ہوگی، ہماری تیاریاں جاری ہیں،کہیں ایک موقع پر بھی تیاری نہیں رکےگی۔

کراچی میں قائم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور متصل اوول کرکٹ گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، نہ ہی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں نہ ہونےکی کوئی وجہ ہے، ہائبرڈ ماڈل کی کوئی بات نہیں ہے، ہم نے شیڈول بھیج دیا ہے تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے تو آپ لوگ بھی کریں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری آٹھ کی آٹھ ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیشنل اسٹیڈیم میں کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، دن رات یہیں بیٹھ جائیں گے، اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ رکھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم جیتا جتایا میچ ہار گئی ، شکست کا دکھ ہے، ویمن ٹیم پر ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے، ویمن ٹیم کے لیے بھی غیر ملکی کوچ تلاش کیا جارہا ہے، خواتین کرکٹرز کے لیے بھی ویسے ہی اقدامات ہوں گے جیسے مینز کے لیے ہوئے،کرکٹ کا پیسا کرکٹ پر لگےگا، یہ بینکوں میں نہیں رکھا...

انہوں نے کہا کہ ایف آئی والا معاملہ اتنا بڑا نہیں، وہ ادارہ بھی میرے ماتحت ہے، جو ہوگا اندرونی طور پر حل کریں گے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Pcb

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق چیئرمین پی ...لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناہےکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے تاہم پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا آئندہ سیزن بہت مصروف ہے، چیمپئنز ٹرافی سےپہلے پاکستان میں سہ فریقی سیریز بھی شیڈولڈ ہے۔پی سی بی کے...
مزید پڑھ »

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کی شمولیت پر جولائی میں بات ہوگیچیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کی شمولیت پر جولائی میں بات ہوگیآئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں اہم معاملہ اٹھائے جانے کا امکان
مزید پڑھ »

مسلم مخالف بیان پر لارا دتہ نے مودی کی حمایت کردیمسلم مخالف بیان پر لارا دتہ نے مودی کی حمایت کردینریندر مودی نے اپنے بیان میں کوئی غلط بات نہیں کی، لارا دتہ
مزید پڑھ »

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیاپمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیاطبی معائنہ میں ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی جس کی بشریٰ بی بی نے شکایت کی تھی: پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی رپورٹ سامنے آگئی
مزید پڑھ »

چیمپئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے کونسے 3 وینیوز تجویز کیے؟چیمپئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے کونسے 3 وینیوز تجویز کیے؟آٹھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ دو ہفتوں تک جاری رہنے کی توقع ہے، جب کہ تاحال حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے
مزید پڑھ »

چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے جامع پلان طلب کر لیاچیئرمین پی سی بی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے جامع پلان طلب کر لیاپاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے: چیئرمین پی سی بی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-25 23:40:04