پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے، مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کروں گا: درخواست گزار
کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں اور دیگر جانوروں کی ہلاکت کے معاملے پر شہری نے ڈائریکٹر چڑیا گھر اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ کے خلاف گارڈن تھانے میں درخواست دوں گا، ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی و دیگر کی لاپرواہی سے جانوروں کی ہلاکت ہوئی، نور جہاں اور دیگر جانوروں کی ہلاکت غفلت و لاپرواہی سے ہوئی۔عمران عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ہتھنی نورجہاں اور دیگر جانوروں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے اور جانوروں کی ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گارڈن پولیس نے درخواست وصول کر لی ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے، درخواست ایس ایچ او گارڈن اور ایس ایس پی ساؤتھ کو ارسال کی جائے گی، مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کروں گا، شہری نور جہاں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کروانے کے لیے میرا ساتھ دیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسیکراچی کے چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسی، ہتھنی نور جہاں کئی دنوں سے بیمار تھی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے ہتھنی کی موت کی تصدیق کرتے
مزید پڑھ »
کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں انتقال کرگئیکراچی چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں انتقال کرگئی۔ DailyJang
مزید پڑھ »
’نور جہاں‘: کراچی چڑیا گھر کی علیل ہتھنی چل بسی - BBC News اردوکراچی چڑیا گھر کی علیل ہتھنی ’نور جہاں‘ 17 سال کی عمر میں ہلاک ہو گئی ہے۔ چڑیا گھر کے ایڈمسنٹریٹر سیف الرحمان کے مطابق نور جہاں نے سنیچر کی صبح تقریباً دس بجے آخری سانس لی۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد کی مارکیٹ میں خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے 9 ملزمان گرفتار - ایکسپریس اردوواقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج، پولیس کے سینئر افسران کی زیرنگرانی تفتیش شروع
مزید پڑھ »