ہماری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کا محور غربت کا خاتمہ ہے، وزیراعظم عمران خان

پاکستان خبریں خبریں

ہماری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کا محور غربت کا خاتمہ ہے، وزیراعظم عمران خان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت کا احساس پروگرام غریبوں کی محرومیوں کے خاتمے کا آغاز ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں تین نظام تعلیم رائج ہیں۔ غریبوں کے لیے الگ اور امیروں کے لیے الگ الگ تعلیم کا نظام ہے۔ معاشرے میں تمام سہولیات امیروں کے لیے ہیں۔ گزشتہ دہائیوں کے دوران امیر اور غریب میں فرق بڑھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غریب خواتین معاشرے کا کمزور ترین طبقہ ہے، ہماری اولین ترجیح انھیں غربت سے نکالنا ہے۔ فلاحی ریاست قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ غربت کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ملکہ میکسیما کے دورہ پاکستان اور احساس پروگرام میں دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما نے کہا کہ پاکستان میں 35 فیصد مردوں کے بینک اکاؤنٹ ہیں جبکہ بینک اکاؤنٹس ہولڈر خواتین کی شرح صرف 7 فیصد ہے۔ اس ایشو پر توجہ دینے کی واضح ضرورت ہے۔ ملکہ میکسیما کا کہنا تھا کہ غریبوں میں شمار ہونے والے 40 فیصد لوگوں میں سے صرف 15 فیصد افراد کے بینک اکاؤنٹ موجود ہیں۔ اس ایشو پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور احساس پروگرام اس کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پورے ملک میں رابطے کا جدید ترین نظام ہونا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے سمارٹ فونز اور ایسے ریٹیل پیمنٹ سسٹم کی ضرورت ہے جو ہر ایک کے لیے آسانی سے دستیاب ہوں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پنجاب:انتظامی تبدیلیوں کا معاملہ، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی آج پھر ملاقات کا امکانپنجاب:انتظامی تبدیلیوں کا معاملہ، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی آج پھر ملاقات کا امکان
مزید پڑھ »

وزیراعظم کا پنجاب کے انتظامی معاملات پر عدم اطمینان کا اظہار، تبدیلیوں کا امکان - ایکسپریس اردووزیراعظم کا پنجاب کے انتظامی معاملات پر عدم اطمینان کا اظہار، تبدیلیوں کا امکان - ایکسپریس اردوصوبے میں گورننس کے لیے افسران کو تبدیل کرنا پڑے تو ضرور کریں، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت
مزید پڑھ »

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج ہوگاوزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج ہوگااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت اور تحریک انصاف
مزید پڑھ »

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج ہوگاوزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج ہوگاوزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج ہوگا ImranKhanPTI pid_gov PTIofficial
مزید پڑھ »

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگاوزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگاوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا 33vania کی رپورٹ
مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاریوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاریوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری Read News PMImranKhan FedralCabnet PTIofficial MoIB_Official
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-14 07:10:34