ترک صدر نے پاکستان کیلئے کیا کہا؟
ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر پر ایک مرتبہ پھر پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے کشمیر کی حیثیت وہی ہے جو پاکستان کے لیے ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ میرے اسلام آباد میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی جس طریقے سے پاکستان کے عوام نے خوشی اور محبت سے استقبال کیا، میں اس پر پاکستانی قوم اور اعلیٰ حکام کا تہہ دل سے مشکور ہوں، میں یہاں پاکستان میں کبھی بھی اپنے آپ کو اجنبی ملک میں محسوس نہیں کرتا۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ اس روز لاہور کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاعر اعظم علامہ محمد اقبال نے بھی خطاب کیا تھا اور چند روز پہلے دیکھے گئے خواب کو اپنی شاعری میں بیان کیا تھا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے اپنا پیٹ کاٹ کر جس طرح اس وقت ترکی کی مدد کی ہم اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے نہ کریں گے اور ہمارے لیے اس وقت کشمیر کی حیثیت وہی ہے جو آپ کے لیے ہے۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ اس دائرہ کار میں موجودہ دور کے اہم موضوع فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاسوں میں پاکستان پر ڈالے جانے والے سیاسی دباؤ کے باوجود ہم پاکستان کی بھرپور حمایت کا پختہ یقین دلاتے ہیں۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے دوست اور مسلم امہ کے رہنما ہیں۔مشترکہ اجلاس کے آغاز پر ترکی اور پاکستان کے قومی ترانے پڑھے گئے، جس کے بعد تلاوت قرآن پاک کی گئی اور نعتِ رسول مقبولﷺ پڑھی...
تاہم پاکستان تحریک انصاف اراکین نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کشمیر ہمارے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے ہے، ترک صدر - ایکسپریس اردوایف اے ٹی ایف میں دباؤ کے باوجود پاکستان کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں، اردوان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
مزید پڑھ »
ہمارے لیے کشمیر وہی ہے جو پاکستان کیلئے ہے، ترک صدر - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ترک پاکستان تعلقات قابل رشک، کشمیر ہمارے لئے وہی ہے جو آپ کیلئے ہے: اردوان
مزید پڑھ »
کشمیر ہمارے لیے وہی ہے جو آپ کے لیے ہے، اے اللہ ہمارا یہ اشتراک قائم رہے:ترک صدرکشمیر ہمارے لیے وہی ہے جو آپ کے لیے ہے، اے اللہ ہمارا یہ اشتراک قائم رہے:ترک صدر Turkish President Erdogan Deliver Historic Address NAofPakistan مرحبااردگان PakistanWelcomesErdogan Turkey RTErdogan PakTurkey trpresidency pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
نیب نے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی ہمارے کہنے پر نہیں کی: فواد چوہدریاسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی ہمارے کہنے پر نہیں کی، چیئرمین نیب سمیت چپڑاسی کی نوکری بھی انہی لوگوں کے دور میں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ف
مزید پڑھ »