ہوائی سفر مہنگا ہونے کا خدشہ

پاکستان خبریں خبریں

ہوائی سفر مہنگا ہونے کا خدشہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

بھارت کے بڑے کاروباری گروپ ٹاٹا کی ایوی ایشن کمپنی کی جانب سے پروازیں کم کرنے کے فیصلے کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے بڑے کاروباری گروپ ٹاٹا کی ایوی ایشن کمپنی وستارا نے پائلٹوں کے استعفوں اور بڑے پیمانے پر چھٹیوں سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے رواں ماہ اپنی پروازیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے فضائی سفر مہنگا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وستارا نے اب اس پورے مہینے کے لیے تقریباً 10 فیصد پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے اتوار اس حوالے سے ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں اس کی مکمل وضاحت کی گئی ہے۔ وستارا فی الحال ہر روز تقریباً 350 پروازیں چلاتا ہے اور کمپنی روزانہ 20 سے 30 پروازوں تک کمی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ پائلٹوں کی کمی کے باوجود وہ صحیح طریقے سے چل سکے۔ یہ تعداد اس کی یومیہ پروازوں کے تقریباً 10 فیصد کے برابر ہے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ پروازیں منسوخ کرنے کے فیصلے کا سب سے زیادہ اثر اندرون ملک کی پروازوں پر پڑے گا۔

واضح رہے کہ پائلٹوں کے استعفیٰ اور بڑے پیمانے پر چھٹیوں سے پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے گزشتہ ہفتے وستارا کو سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑی تھیں اور صرف پہلے 3 دنوں میں وستارا کی 150 سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں تھیں۔ دوسری جانب ایوی ایشن انڈسٹری کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ اپریل کے لیے وستارا کی 10 فیصد پروازوں کی منسوخی کا اثر فضائی سفر کے اخراجات میں اضافے پر پڑ سکتا ہے اور متاثرہ روٹس پر سفر مہنگا ہو سکتا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان میں خریف کی فصلوں کےشدید متاثر ہونے کا خدشہ ، وجوہات بھی سامنے ...اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں خریف کی فصلوں کےشدید متاثر ہونے کا خدشہ ، وجوہات بھی سامنے آگئیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو خریف کی فصل سے کچھ قبل تربیلا ڈیم میں کچھ تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا ہوگا جس کے سندھ میں کپاس کی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ گنے اور چاول بیج بوئی بھی ان میں شامل ہے۔ دریائے سندھ پر تربیلا...
مزید پڑھ »

افسر شاہی کی غفلت‘ کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہونے کا خدشہاسلام آباد (خصوصی رپورٹ)افسر شاہی کی غفلت کے باعث   کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کی انسپکشن ٹیم نے راولپنڈی اسلام آباد کے سرکاری گندم گوداموں کا 18مارچ کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ جو معائنہ کیا اسکے مطابق محکمہ فوڈ پنجاب کی پالیسی سے پہلوتہی کی گئی۔ 'جنگ '...
مزید پڑھ »

پیدل سفر کرکے مکہ مکرمہ پہنچنے پر عمانی سیاح کا پرتپاک استقبالپیدل سفر کرکے مکہ مکرمہ پہنچنے پر عمانی سیاح کا پرتپاک استقبال2500 کلومیٹر پیدل سفر کرنے والے سیاح کا کہنا تھا کہ ’مقدس سرزمین پر پہنچ کر سفر کی ساری تھکان دور ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »

سعودی عرب؛ عید کے چاند سے متعلق اہم اعلانسعودی عرب؛ عید کے چاند سے متعلق اہم اعلانرواں برس سعودی عرب اور پاکستان میں عید الفطر ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے
مزید پڑھ »

اسرائیل کا این جی او کی گاڑی پر حملہ؛ 7 امدادی کارکن ہلاکاسرائیل کا این جی او کی گاڑی پر حملہ؛ 7 امدادی کارکن ہلاکہلاک ہونے والوں کا تعلق فلسطین، آسٹریلیا، پولینڈ اور برطانیہ سے ہے، این جی او
مزید پڑھ »

اسرائیل نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیااسرائیل نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیاصباح عبدالسلام کو دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے گرفتار کیا گیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 07:06:50