منگل کی رات دیر گئے شاہ رخ خان کی طبیعت بگڑ گئی تھی
ہیٹ اسٹروک کا شکار شاہ رخ خان کی طبیعت اب کیسی؟ جوہی چاولہ نے بتادیاشاہ رخ خان کو ہیٹ اسٹروک کے باعث احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے : فوٹو : ویب ڈیسکماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان 21 مئی منگل کے روز اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جہاں اداکار شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے تھے۔ جس کے بعد اداکار کو بدھ 22 مئی کو احمد آباد کے ‘کے ڈی’ اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
شاہ رخ خان کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اُن کے اہلخانہ، قریبی دوست اور مداح پریشان ہوگئے تھے، بعدازاں اداکار کی اہلیہ گوری خان، ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ اور اُن کے شوہر بھی اسپتال پہنچ گئے تھے۔اسپتال سے واپسی کے بعد جوہی چاولہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی اور اُنہیں شاہ رخ خان کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا، اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے...
جوہی چاولہ نے مزید کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ شاہ رخ خان بہت جلد مکمل صحتیاب ہوجائیں گے اور وہ اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی حوصلہ افزائی کے لیے آئی پی ایل کے فائنل میں ضرور شرکت کریں گے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شاہ رخ خان ہیٹ اسٹروک کا شکار، اسپتال داخلبالی ووڈ اسٹار احمد آباد میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھنے کے دوران ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوئے
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیاشاہ رخ خان سال 2023 کی تھکن اُتارنے کے بعد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں
مزید پڑھ »
فلم ’دل تو پاگل ہے‘ پہلے مجھے آفر کی گئی تھی! منیشا کوئرالہشاہ رخ خان کی مشہور فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں پہلے منیشا کوئرالہ کو کردار ادار کرنے کی آفر ہوئی تھی، تاہم انھوں نے اسے مسترد کردیا۔
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کیساتھ 'ڈان' بننے کیلئے تیارشاہ رخ خان نے اپنی اس نئی ایکشن فلم میں 2 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی ہے
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان کی بالی وڈ میں انٹری کس نے کرائی؟ اہم انکشافبھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری لانے میں اُن کا اہم کردار ہے۔
مزید پڑھ »
کنگ خان سے پہلے کس بالی وڈ سپراسٹار کو ’منت‘ خریدنے کی پیشکش ہوئی؟بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے پہلے ایک اور سپراسٹار کو بنگلہ ’منت‘ خریدنے کی پیشکش ہوئی تھے جسے انھوں نے رد کردیا۔
مزید پڑھ »