برسبین: سپنر یاسر شاہ نے کینگروز کے دیس بھی جادوگری دکھا دی، کیرئر میں پہلی بار کینگروز کے دیس پہلی بار اننگز میں چار شکار کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔ دوسری طرف گگلی ماسٹر سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو
سمتھ کے اعصاب پر مسلسل سوار ہیں۔ برسبین ٹیسٹ میں 7 ویں مرتبہ سپنر کا شکار بن گئے۔
برسبین میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا، جسے یاسر شاہ نے شاندار بولنگ سے یادگار بنا لیا، گگلی ماسٹر نے مجموعی طور پر 48.4 اوور میں 205 رنز دیئے اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا پہلی اننگز میں قومی لیگ اسپنر نے جو برنز، سٹیو اسمتھ، مچل سٹارک اور آخری بیٹسمین جوش ہیزل وُڈ کو نشانہ بنایا۔ دوسری طرف یاسر شاہ سابق آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ کے اعصاب پر سوا ر ہوچکے ہیں ۔ برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز جب سمتھ بلے باز ی کرنے آئے تو کینگروز نے ٹیسٹ میں پوزیشن انتہائی مستحکم کی ہوئی تھی تاہم سمتھ صرف ایک چوکا لگانے کے بعد یاسر شاہ کی سیدھی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے بولڈ ہو گئے۔
یہ دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز کے کیریئر میں 7 واں موقع تھا جب وہ پاکستانی لیگ سپنر کا شکار بنے ، وہ اب تک یاسر شاہ کے خلاف27.28کی اوسط سے رنز سکور کرسکے ہیں ۔یاسر شاہ اب تک11 ٹیسٹ اننگز میں7مرتبہ سٹیو سمتھ کی وکٹ لے چکے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یمن، اقوام متحدہ کے مرکز کے قریب لبنانی حزب اللہ کے عناصر کی موجودگی کا انکشافیمن، اقوام متحدہ کے مرکز کے قریب لبنانی حزب اللہ کے عناصر کی موجودگی کا انکشاف Yemen Hezbollah UN Lebanese Presence
مزید پڑھ »
پہلا ٹیسٹ؛ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے سر پر شکست کے بادل منڈلانے لگے - ایکسپریس اردوآسٹریلیا نے پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 340 رنز کی برتری حاصل کرلی جب کہ کھیل ختم ہونے میں 2 روز باقی ہیں
مزید پڑھ »
برسبین ٹیسٹ: کینگروز کی پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ جاری | Abb Takk News
مزید پڑھ »
برسبین ٹیسٹ کا دوسرا روز کینگروز کے نام، ایک وکٹ پر 312 رنز بنالئےپورے دن میں قومی گیند باز صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔۔۔ مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates PAKvsAUS AUSvsPAK Warner Naseem
مزید پڑھ »