یاسمین راشد کو کیس سے عجلت میں بری کیا گیا، عطا تارڑ ARYNewsUrdu
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عجلت میں بری کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو عدالت کی جانب سے ریلیف دیا گیا، ان کا کیس غیرقانونی طور پر ڈسچارج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ یاسمین راشد کا نام ایف آئی آر میں نہیں تھا، ایف آئی آر کے دوسرے صفحے پر ان کا نام درج ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فرانزک رپورٹ میں یاسمین راشد کی موقع پر موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع کروانی تھی لیکن انتظار نہیں کیا گیا اگر قانون کے تقاضے پورے کرنے تھے تو رپورٹ کا انتظار کیا جانا چاہیے، دیکھا جانا چاہیے تھا کہ دستاویزات میں یاسمین راشد کا نام شامل ہے، قانون اور انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، منصوبہ بندی کے تحت املاک پر حملہ کیا گیا، لیڈران کی ہدایت پر شرپسندوں نے کارروائیاں کیں، کرپشن کرنے والے کو گرفتار...
عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی واقعات ہوں یا پرویز الٰہی کرپشن کیس ہم پیروی کریں گے، یہ مقدمات شہزاد اکبر کے بنے ہوئے نہیں ہم ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چودھری پرویز الہٰی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا فیصلہ محفوظپنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اینٹی کرپشن کی جانب سے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو لاہور کچہری میں پیش کیا گیا، دوران سماعت اینٹی
مزید پڑھ »
پرویز الہٰی رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں گرفتارپرویزالہٰی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن تفصیلات جانیے: DailyJang PervaizElahi PTI
مزید پڑھ »
گوجرانوالا کی عدالت سے بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتاراینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گیعطا تارڑجناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی،عطا تارڑ Read News Lahore jinnahhouse atatarar pmln_org PMLN TararAttaullah PDM PPP Pakistan Punjab lahore
مزید پڑھ »