فاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کی سمندری حدود میں غیرقانونی تارکین کے کشتی حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے دو سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا ہے اور 18 انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلر خرم ججہ کا نام مرکزی ملزم کے طور پر سامنے آیا ہے جو لیبیا میں مقیم ہے اور انسانی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کے ساتھ منسلک ہے۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کیا اور کشتی حادثے میں ملوث دو سہولت کار بھی گرفتار کرلیے۔ایف آئی اے کا کہنا تھاکہ یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کے نام بھی سامنے آگئے، واقعے میں ملوث 18 انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یونان کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے سنسنی خیز انکشافات
ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلرقمرالزمان عرف خرم ججہ کا نام مرکزی ملزم کے طور پر سامنے آیا ہے، خرم ججہ، اس کے بھائی عثمان سمیت فیملی کے 4 افراد مل کر گروہ چلاتےہیں اور خرم ججہ لیبیا میں مقیم اور انسانی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کے ساتھ منسلک ہے۔ ایف آئی اے نے بتایاکہ خرم ججہ کا گروہ گجرات کے سنیارا گروہ کےخلاف کارروائی کے بعد سے سرگرم ہوا تھا، کوٹلی آزادکشمیرکے رہائشی شمریز کا نام بھی مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی جن میں ایک پاکستانی شہری بھی تھا۔
HUMAN TRAFFICKING INVESTIGATION SHIPWRECK AFIA PAKISTAN
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ ایف آئی اے نے درج کرلیابیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے قمر الزمان، عثمان، آصف اور صوفیہ وغیرہ کو 24 لاکھ روپے دیے، مقدمہ
مزید پڑھ »
کے پی ہاؤس پر چھاپہ، پختونخوا حکومت آئی جی اسلام آباد پر مقدمے کے اندراج سے پیچھے ہٹ گئیاگر یہاں مقدمہ درج کیا گیا توافسران کےخلاف مقدمات کیلئے اسےجوازبنایا جائے گا، آئی جی اور چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کومقدمہ درج نہ کرنے پرآمادہ کرلیا
مزید پڑھ »
کراچی: جوہر کمپلیکس میں نوعمر لڑکے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتارپولیس نے ملزم کیخلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
مزید پڑھ »
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان کا ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤنپی ٹی اے نے اب تک 312 اکاؤنٹس بلاک کیے، ایف آئی اے
مزید پڑھ »
ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث صحافیوں، وی لاگرز کیخلاف مقدمات درج،ایک گرفتارایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی سے ملزم الیاس اعوان کو گرفتار کرلیا
مزید پڑھ »
توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرانے میں ناکاماسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ ایف آئی اے کی درخواست نمٹا دی
مزید پڑھ »