یونس خان نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں منشی پریمیئر لیگ سیزن فور کی اختتامی تقریب میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف کارکردگی کو مد نظر رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپینز ٹرافی میں وکٹری اسٹینڈ پر پہنچ کر ملک کا ہلالی پرچم بلند کرے گی۔
فکسنگ میں ملوث پلیئرز نے سزا کاٹ لی تو ٹیم میں واپسی پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، یونس خان ۔ فوٹو : فائلقومی کرکٹ ٹیم سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے چیمپینز ٹرافی میں ٹیم سے امیدیں وابستہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے وکٹری اسٹینڈ تک رسائی کر سکتی ہے۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں منشی پریمیئر لیگ سیزن فور کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں اچھی کارکردگی پیش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور پھر زمبابوے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف کارکردگی کو مد نظر رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپینز ٹرافی میں ضرور وکٹری اسٹینڈ پر پہنچ کر ملک کا ہلالی پرچم بلند کرے گی۔ یونس خان نے کہا کہ پاک-بھارت کرکٹ کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سے کھیل کو تقویت ملے گی اور پاک-بھارت تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ میں کمیونٹی کرکٹ اہم ہے، پی سی بی نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کمیونٹی کرکٹ کو سپورٹ کرے۔ اصغرعلی شاہ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سید بادشاہ کلب نے مولوی لائنز کو7 وکٹوں سے شکست دی اور مہمان خصوصی یونس خان نے انعامات تقسیم کی
کرکٹ یونس خان چیمپینز ٹرافی پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یونس خان کا کہنا: فخر زمان کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہیےیونس خان نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی 2025 کی میزبانی خوش آئند ہے اور فخر زمان کو ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔
مزید پڑھ »
چیمپینز ٹرافی 2025: بھارت کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہونگے، پاکستان سے باہر کھیلنے سے اضافی اخراجاتچیمپینز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل مقام پر منعقد ہونگے جس سے پاکستان میں میچز آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھ »
تمام پلیئرز ہی کپتان ہیں، ٹیم میں 'میں' کا لفظ نہیں، 'ہم' کا لفظ ہوتا ہے: محمد رضوانٹی ٹوئنٹی سیریز میں نتائج توقعات کے مطابق نہیں تھے ،چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ہمارا سارا فوکس ون ڈے پر مرکوز ہے: کپتان قومی ٹیم رضوان
مزید پڑھ »
یونس خان: چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں خوش آئند، پاک بھارت کرکٹ مستقل بنیادوں پر ہوسابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں منعقد ہونے کا انعام خوش آئند ہے، اور انہوں نے پی سی بی کے کردار کو قابل رشک قرار دیا ہے۔ انہوں نے پاک بھارت کرکٹ کی مستقل بنیادوں پر ہونے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ بھارت کے خلاف کھیل کر اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے فخر زمان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھ »
مذاکرات کا معاملہ ختم ہو گیا ہے اب نہیں ہوں گے؟ ایاز خان کا کہنا ہےگروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا معاملہ ختم ہو گیا ہے اب نہیں ہوں گے لیکن میں آپ سے عرض کروں کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ مذاکرات تو ہونے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے حکومت کی حکمت عملی یہ لگ رہی ہے کہ پیر کو عمران خان کو ایک بار سزا ہو جائے پھر اس کے بعد مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔
مزید پڑھ »
جنوبی افریقا پہلے ٹیسٹ میں پاکستان پر 90 رنز کی برتریجنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف 301 رنز بنا کر 90 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم 211 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
مزید پڑھ »