یونس خان نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی 2025 کی میزبانی خوش آئند ہے اور فخر زمان کو ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ چیمپینز ٹرافی 2025 پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے، چیمپینز ٹرافی کے معاملے پر پی سی بی کا کردار شاندار رہا ہے، کمیونٹی کی سطح پر ہونے والے کرکٹ مقابلوں سے بورڈ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپینز ٹرافی کا انعقاد خوش آئند ہے، ٹرافی کے معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کردار قابل رشک رہا، پی سی بی نے اپنے موقف پر شاندار
انداز میں اسمارٹ طریقے سے کھیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کو فائنل فور میں کھیلتا دیکھ رہا ہوں، خواہش ہے کہ پاک بھارت کرکٹ مستقل بنیادوں پر ہو، بھارت کے خلاف کھیل کر اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں، فخر زمان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔ یونس خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان چیمئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل بنیادوں پر کرکٹ مقابلوں کا انعقاد ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ پاک بھارت کرکٹ کی بات کی ہے، بھارت کے خلاف کھیل کر اپ اچھے اور بڑے پلیئر بنتے ہیں،جب آپ بڑی ٹیموں سے کھیلتے ہیں تو فائدہ ہوتا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑی کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا سود مند فائدہ ہوتا ہے، ہم نے نو برس پاکستان سے باہر کرکٹ کھیلی، اسد شفیق اور ازظہر علی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے زیادہ تر بیرون ملک کرکٹ کھیلی۔ یونس خان نے سینئر بیٹر فخر زمان کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ فخر زمان ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور ان کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں ضرور شامل ہونا چاہیے، ٹیم کے لیے اچھی کارکر کے دکھانے والے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے
کرکٹ یونس خان فخر زمان چیمپینز ٹرافی 2025 پاکستان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب میں پلاسٹک مصنوعات بنانے اور سپلائی کرنیوالوں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہپلاسٹک کی سپلائی سائیڈ کو مکمل طور پر رسمی معیشت کا حصہ بنانا مقصود ہے: سینئر وزیر پنجاب
مزید پڑھ »
پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے جنوبی افریقی اسکواڈ، اہم کھلاڑیوں کی واپسی18 سالہ فاسٹ باؤلر کفوینا مافاکا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے
مزید پڑھ »
سندھ کے گورنر کا کہنا: پاکستان کو کم از کم 100 برن ہسپتال چاہیےسندھ کے گورنر کامران خان ٹیسری نے کہا ہے کہ پاکستان کو کم از کم 100 برن ہسپتال چاہیے۔ انہوں نے کیو سی اے ہسپتال میں قائم برن سینٹر کی 20ویں سالگرہ پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کردار صرف زمین فراہم کرنا ہی نہیں بلکہ ہسپتال تعمیر کرنا بھی ہے۔
مزید پڑھ »
رہنما تحریک انصاف کا کہنا: ہمیشہ کولیشن حکومت کا حصہ رہے ہیںرہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کولیشن حکومت کا حصہ رہے ہیں اور مختلف جماعتوں کے ساتھ بیٹھتے بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہمیشہ بات چیت کی بات کرتی رہی ہے لیکن اس کا یہ موقف رہا ہے کہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر بلیک میل کر کے کہ سول نافرمانی ہوگی اور یہ کر دیں گے وہ کردیں گے ایسے مذاکرات نہیں ہوتے۔
مزید پڑھ »
’ پہلا ہدف بابا صدیقی نہیں سلمان تھے‘، شوٹرز نے اداکار کے قتل کا منصوبہ کیوں تبدیل کیا؟گینگ نے پہلے سلمان خان کو شوٹ کرنے کا حکم دیا تھا: بابا صدیقی کو قتل کرنے والے شوٹر کا پولیس کو بیان
مزید پڑھ »
مذاکرات کی امید ابھی برقرار ہےایاز خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات چل رہے ہیں اور حکومت کی حکمت عملی پیر کو عمران خان کو ایک بار سزا دینے کے بعد مذاکرات کا آغاز کرنا ہے. تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کامیابی اور ناکامی کا تعین ابھی مشکل ہے اور دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے.
مزید پڑھ »