سندھ حکومت کے یہ فیصلے سرکاری یونیورسٹیوں کی ہیت کو تبدیل کر دیں گے۔
سندھ کابینہ نے اب یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزکی تقرری کے ضابطے میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔ حکومت سندھ کے ایک فیصلے کے مطابق وائس چانسلر کے لیے اہلیت متعلقہ شعبہ میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ مکمل پروفیسر شپ کے علاوہ گریڈ 21 کا بیوروکریٹ بھی وائس چانسلر بننے کا اہل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اب غیر تدریسی عملے کے علاوہ ٹیچرزکا تقرر بھی کنٹریکٹ کا بنیاد پر ہوگا۔ سندھ کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی بورڈز کے مسائل حل کرنے کے لیے سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری...
دنیا بھر میں یونیورسٹی کا تصور مختلف ہے۔ یونیورسٹی کے بنیادی فرائض میں تدریس کے علاوہ تحقیق بھی شامل ہے۔ یہ تصورکیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی میں طلبہ اور اساتذہ ایک کھلے ماحول میں ہر موضوع پر تحقیق کریں گے اور تحقیق کے ذریعے معاشرے اور ریاست کو نئے نظریات سے آگاہ کریں گے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ طالب علموں کے لیے نصاب بھی خود تیار کریں گے اور وقت کے ساتھ اس نصاب میں تبدیلی کی جائے گی۔
اب یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کی جگہ ہائر ایجوکیشن کمیشن HEC وجود میں آیا۔ ایچ ای سی نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں نافذ نئے کورس رائج کیے اور بی ایس کی سطح سے تحقیق کا مضمون تدریس میں شامل ہوا اور پہلے سمسٹر سے تحقیق لازمی حیثیت اختیارکرگئی، یوں ایم ایس اور پی ایچ ڈی یونیورسٹی اساتذہ کے لیے لازمی قرار پائے۔ ایچ ای سی بہت سی وجوہات کی بناء پر تحقیق کے لیے ویسے فنڈز فراہم نہیں کرسکتا جیسے فنڈز بھارت، جاپان، یورپ اور امریکا کی یونیورسٹیوں کے پاس ہوتے ہیں۔ ریاستی بحرانات کی بناء پر یونیورسٹی کو ملنے...
اچھے وائس چانسلر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خود بڑا محقق ہو، انتظامی تجربہ ہو اور طلبہ کی نفسیات کو سمجھتا ہو۔ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں بہت سے اساتذہ وائس چانسلر گزرے ہیں جنھوں نے یونیورسٹی میں بڑے بڑے بحرانوں کا حل بغیر کسی امتناعی اقدام کے کیا۔ جب ایک بیوروکریٹ وائس چانسلر تعینات ہوگا تو وہ علمی معاملات سے نابلد ہوگا مگر ان پر فیصلے کرے گا۔ ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے تھیسز اور تحقیق کے لیے موضوعات کے بارے میں فیصلے کا تنہا مجاز ہوگا۔ یوں بیوروکریٹ وائس چانسلرکے لیے طلبہ اور اساتذہ کی علمی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، تمام قیدیوں کیلئے عام معافیباغیوں نے آزاد شام کی خود مختاری اور سالمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہونے جا رہا ہے
مزید پڑھ »
گرین چینل پیرامیٹرز میں اچانک ردوبدل، ہزاروں درآمدی کنٹینروں کی کلیئرنس رک گئیکلیئرنس میں تاخیر سے مقامی مارکیٹ میں ادویات، دالوں، میڈیکل ڈیوائس سمیت دیگر ضروری اشیاء کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
مزید پڑھ »
ہزاروں درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس میں تاخیر، ضروری اشیاء کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہجہاز راں کمپنیوں اور ٹرمینل آپریٹرز کو ڈیمریج اور ڈیٹینشن چارجز کی مد میں کروڑوں روپے کی اضافی آمدنی ہو رہی ہے
مزید پڑھ »
راستوں کی بندش: اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہراستوں میں رکاوٹوں کے سبب اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈیپوز سے پیٹرول پمپوں تک سپلائی رک چکی ہے: ترجمان آئل ٹینکرز کانٹریکٹرز
مزید پڑھ »
پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئےپولیو سے متاثر ہونے والے 2 بچوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکمدسمبر کی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی کی توقعات سے ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کا خدشہ ہے، ماہرین
مزید پڑھ »