یہ ’’منصف‘‘کب کٹہرے میں آئیں گے؟

پاکستان خبریں خبریں

یہ ’’منصف‘‘کب کٹہرے میں آئیں گے؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 83 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 37%
  • Publisher: 53%

روزنامہ جنگ میں شائع عرفان صدیقی کا کالم پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

ذوالفقارعلی بھٹو کو مصلوب ہوئے چار دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا، لیکن نوازشریف اور ’پانامہ‘ کی داستان ’’وارداتِ جاریہ‘‘ کی طرح ابھی چل رہی ہے۔ گواہیاں ہیں کہ تھمنے میں نہیں آ رہیں۔ ’پانامہ‘ کا فیصلہ، فردِ جرم کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اسے تحریر کرنے والا گروہِ منصفان، کٹہرے میں کھڑا ہے جس کے سرخیل، جسٹس آصف سعید کھوسہ تھے۔

اس عہدیدار نے بتایا کہ ’’ہمارے پاس تو الزامات اور اخباری پلندوں کے سوا کچھ تھا ہی نہیں۔ ہمیں تو پورا کیس خود جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تیار کرکے دیا۔‘‘ سات برس قبل ارشد شریف مرحوم کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ تو مایوس ہوچکے تھے لیکن جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا،’’ سڑکوں پہ کیا کررہے ہو، ہمارے پاس آؤ۔‘‘ اس کی تصدیقِ مزید پی۔ٹی۔آئی کے راہنما اسد عمر نے بھی کی۔

انور ظہیر جمالی اس لایعنی پٹیشن کو کڑی حدود کے اندر رکھنا چاہتے تھے لیکن وہ دسمبر میں ریٹائر ہوگئے۔ ثاقب نثار نے جسٹس سعید کھوسہ کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دیدیا۔ اُدھر راحیل شریف ریٹائر ہوگئے اور نومبر کے اواخر میں فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنبھال لی۔ ایک طرف باجوہ اور فیض حمید ادارہ جاتی فیصلے کو آگے بڑھا رہے تھے، دوسری طرف ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ اسکے پاسبان بن گئے۔ جس طرح جنرل باجوہ نے نوازشریف سے نجات کا مشن جنرل فیض حمید کو سونپ دیا اسی طرح ثاقب نثار نے پانامہ کے حوالے...

جے۔آئی۔ٹی کیلئے ’’ہیرے‘‘ بھی کھوسہ نے چُنے۔ انصار عباسی کی اسٹوری آنے پر جب وزیراعظم نوازشریف کے سیکریٹری فواد حسن فواد نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار، ارباب محمد عارف کو فون کرکے حقیقتِ حال جاننا چاہی تو رجسٹرار نے بتایا ’’مجھے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایسا کرنے کو کہا تھا۔‘‘ ’’واٹس ایپ کالز‘‘ کی بے چہرہ کہانی صرف مطلوب ہیروں کی تلاش تک محدود نہیں، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے سربراہ ظفرحجازی اور اُن کے صاحبزادے پر جو گزری وہ ’’عناد‘‘ میں لت پت منصفوں کی خوئے انتقام کا شاہکار...

یہ اقتباس بطور خود بُغض وعناد کی ایک افسوسناک کہانی بیان کررہا ہے۔ قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ آصف سعید کھوسہ کا اختلافی نوٹ کسی بھی پیمانے سے عدالتی فیصلہ نہیں لگتا۔ یہ ایسے شخص کا تحریر کردہ ’’جواب مضمون‘‘ ہے جو انگریزی ادب پر عبور کا تاثر دینا چاہتا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

9مئی واقعے پر ریاست کو انصاف نہیں ملا تو نوازشریف کو کون دیگا؟ جاوید لطیف9مئی واقعے پر ریاست کو انصاف نہیں ملا تو نوازشریف کو کون دیگا؟ جاوید لطیفعدلیہ کو نواز شریف کی نااہلی کیلئے استعمال کیا گیا، اس کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے، اداروں کوخود احتسابی کرناہوگی: وفاقی وزیر
مزید پڑھ »

9مئی واقعے پر ریاست کو انصاف نہیں ملا تو نوازشریف کو کون دیگا؟ جاوید لطیف9مئی واقعے پر ریاست کو انصاف نہیں ملا تو نوازشریف کو کون دیگا؟ جاوید لطیفعدلیہ کو نواز شریف کی نااہلی کیلئے استعمال کیا گیا، اس کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے، اداروں کوخود احتسابی کرناہوگی: وفاقی وزیر
مزید پڑھ »

سیاستدانوں کی ہار کا یہ سلسلہ؟سیاستدانوں کی ہار کا یہ سلسلہ؟روزنامہ جنگ میں شائع سینیئر صحافی انصار عباسی کا کالم پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں
مزید پڑھ »

اینرچ نورکیا اور شبنم اسماعیل کا ٹاپ جنوبی افریقی ایوارڈز پر قبضہ - ایکسپریس اردواینرچ نورکیا اور شبنم اسماعیل کا ٹاپ جنوبی افریقی ایوارڈز پر قبضہ - ایکسپریس اردواینرچ نورکیا اور شبنم اسماعیل کا ٹاپ جنوبی افریقی ایوارڈز پر قبضہ - ExpressNews Shabnam Anrich Award Cricket
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-25 17:25:01