چین نے مصر اور عرب ممالک کے امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے
بیجنگ: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مصر اور عرب ممالک کے امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔" چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کی حیثیت میں کسی بھی زبردستی کی گئی تبدیلی سے خطے میں مزید بدامنی اور انتشار پھیلے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کیا جائے اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔
وانگ ژی نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہی مشرق وسطیٰ کے تنازع کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے تمام فلسطینی گروپوں سے اپیل کی کہ وہ "بیجنگ اعلامیے" پر عمل کریں اور اتحاد قائم رکھیں تاکہ فلسطینی کاز کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ہمیشہ مشرق وسطیٰ کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور انصاف، امن اور ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ اگر وہ واقعی غزہ کے عوام کے خیرخواہ ہیں تو انہیں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔Mar 06, 2025 03:19 PMمتحدہ عرب امارات میں بھارت کے دو شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی50 سے زائد خواتین سے زیادتی، چینی طالب علم برطانیہ کا خطرناک ترین جنسی مجرم قرارپوپ فرانسس کی علالت سے ویٹیکن میں غیر یقینی صورتحال، اہم تقریبات...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے پر حماس کا ردعمل آگیانو منتخب امریکی صدر کا ’ڈیولپمنٹ‘ کے نام پر غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں بسانے کا منصوبہ
مزید پڑھ »
حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کیا، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ بحالحماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ بحال ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان، تجزیہ کاروں کی تنقیدایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کا بیان پر تجزیہ کاروں نے تنقید کا اظہار کیا۔ عامر الیاس رانا کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کے بیان سے حیران نہیں ہیں، جبکہ شوکت پراچہ نے سعودی عرب کی جلد ردعمل پر خراج تحسین پیش کیا۔ امیر عباس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک غیر یقینی شخص قرار دیا۔
مزید پڑھ »
امریکا حماس کے بغیر غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر قائم ہے، وائٹ ہاؤسمصر نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب ڈالر کا ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے، جو پانچ سال پر مشتمل ہوگا
مزید پڑھ »
مولانا فضل الرحمٰن: ٹرمپ کا غزہ خریدنے کا اعلان نوآبادیاتی نظام کا اعلان ہےمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ٹرمپ کا غزہ خریدنے کا اعلان نوآبادیاتی نظام کا آغاز ہے اور دنیا کے کسی بھی آزاد ملک کی حریت کے لیے ہم لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور بالخصوص برصغیر میں قادیانیت برطانیہ کا خود ساختہ پودا ہے اور یہ مسلمانوں کو گمرذہ کرنے کی ایک تحریک ہے۔
مزید پڑھ »
گوگل نے امریکی صارفین کے لیے خلیج میکسیکو کا نام اپ ڈیٹ کر دیااس حکم نامے پر دستخط کے بعد صدر ٹرمپ نے 9 فروری کو 'خلیج امریکہ کا دن' منانے کا اعلان کر دیا
مزید پڑھ »