'فریڈم ایٹ مڈ نائٹ' میں جناح: عارف زکریا کے لیے ’جناح کے اندر کی کشمکش کو باہر لانا مشکل تھا‘

پاکستان خبریں خبریں

'فریڈم ایٹ مڈ نائٹ' میں جناح: عارف زکریا کے لیے ’جناح کے اندر کی کشمکش کو باہر لانا مشکل تھا‘
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 116 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 50%
  • Publisher: 59%

محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار عارف زکریا نے کہا کہ اس ویب سیریز سے قبل بھی انھیں ایک دو بار جناح کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔

بانی پاکستان محمد علی جناح پر 1998 میں بننے والی جمیل دہلوی کی فلم 'جناح' کچھ اس طرح شروع ہوتی ہے: ’بہت کم ہی لوگ تاریخ کے دھارے کو نمایاں طور پر بدل پاتے ہیں۔ اس سے بھی کم دنیا کے نقشے میں کوئی ترمیم کر پاتے ہیں۔ اور قومی ریاست بنانے کا سہرا شاید و باید ہی کسی کے سر جاتا ہے۔ اور محمد علی جناح نے یہ تینوں کام کیے۔‘

کہ کیا یہ انڈین نیشنل کانگریس یا/اور آل انڈیا مسلم لیگ اور ان کے قائدین جواہر لعل نہرو اور محمد علی جناح کی ضد تھی؟ کیا مہاتما گاندھی تقسیم ہند کو روک سکتے تھے؟ کیا انگریزوں نے ایک بار پھر ’بانٹو اور راج کرو‘ کی پالیسی استعمال کی؟ آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن اور ان کی اہلیہ لیڈی ماؤنٹ بیٹن ایڈوینا نے اس میں کتنا حصہ ڈالا؟یہ کسی ایک شخصیت پر نہیں بلکہ ان سب کا احاطہ کرتی ہے جس کے بارے میں انگریز اخبار دی انڈین ایکسپریس میں فلم کریٹک شبھرا گپتا لکھتی ہیں کہ اگر کولنز اور لا پیئر پر کسی چیز کا...

ابتدائی مکالمہ ولبھ بھائی پٹیل ادا کرتے ہیں جس میں وہ گجراتی زبان میں جناح سے حال پوچھتے ہیں جس کا جناح انگریزی میں جواب دیتے ہیں۔ اس پر وہ حیرت ظاہر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے تو سنا ہے کہ اب آپ غالب جیسی اردو بولنے لگے ہیں تو نہرو کے طنز کا تیر نکلتا ہے ’اولڈ ہیبٹ ڈائی ہارڈ‘ یعنی پرانی عادت مشکل سے ختم ہوتی ہے۔

بی بی سی اردو نے محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار عارف زکریا سے بات کہ وہ اسے کس طرح دیکھتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ اس ویب سیریز سے قبل بھی انھیں ایک دو بار جناح کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن وہ کسی وجہ سے یہ کردار ادا نہیں کرسکے۔ اب ان کی اس کردار کی ادکاری کی جب چاروں جانب تعریف ہو رہی ہے تو عارف زکریا نے ہنستے ہوئے کہا کہ 'مجھے خوف ہے کہ کہیں اب صرف پاکستانی کرداروں کی پیشکش نہ ہونے لگے۔'لیکن پھر انھوں نے کہا کہ اس سے قبل انھوں نے 2022 میں آنے والی ویب سیریز 'شور ویر' میں پاکستان کے جنرل ریاض احمد کا کردار ادا کیا ہے جبکہ عالیہ بھٹ کی فلم 'راضی' میں بھی عبدل کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ایک مثبت کردار...

اس کے جواب میں عارف زکریا نے کہا کہ 'دونوں پڑھی لکھی اور سافسٹیکیٹڈ شخصیتیں ہیں۔ ان دونوں میں صرف لہجے کا فرق ہے ایک کا قدرے نرم ہے تو دوسرے کا مستحکم۔ مجھے اپنے لہجے اور ان کے نشیب و فراز پر مشق کرنے کی ضرورت تھی باقی دونوں ہی عظیم شخصیتیں ہیں۔' جناح کے کردار کی تیاری کے سلسلے میں عارف زکریا نے بتایا کہ انھوں نے ان کے لہجے پر ریاض کیا کہ وہ کسی بات کو زور دے کر بولتے تھے چاہے ان کے خیالات غلط ہی کیوں نہ ہوں لیکن وہ اسے اس طرح بولتے تھے کہ ان کی بات ہی صحیح ہے۔

انھوں نے کہا ویسے فلموں کا کامیاب ہونا آپ کے بس میں نہیں ہوتا۔ انھوں نے بتایا کہ سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک پر مبنی فلم 'نانک شاہ فقیر' بہت اچھی فلم تھی لیکن کامیاب نہ ہو سکی۔ ان کی فلم 'درمیاں' کو پزیرائی ملی جس میں انھیں نے خواجہ سرا کا کام کیا ہے جبکہ ان کی فلم 'ڈانس لائک اے مین' کو اتنی پزیرائی نہ مل سکی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایران میں قائداعظم کے پوسٹر آویزاں، ای سی آئی نے یادگاری تقریبات کا اہتمام کیاایران میں قائداعظم کے پوسٹر آویزاں، ای سی آئی نے یادگاری تقریبات کا اہتمام کیاایران کے دارالحکومت تہران میں 30 سال بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے پوسٹر آویزاں کیے گئے۔
مزید پڑھ »

اسرائیل فوجی کو برازیل سے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہےاسرائیل فوجی کو برازیل سے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہےایک سابق اسرائیلی فوجی کو برازیل سے باہر نکالنے میں مدد کی گئی ہے جس کے خلاف غाजہ میں جنگ کی جرائم کے الزام میں قانونی کاروائی شروع کی گئی تھی۔
مزید پڑھ »

قائداعظم کی شخصیت کا ہم عصر نظریہقائداعظم کی شخصیت کا ہم عصر نظریہیہ مضمون قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیات کے بارے میں ان کے ہم عصر سیاستدان، دانشور اور تاریخ دان کی رائے پیش کرتا ہے۔
مزید پڑھ »

مراد علی شاہ: جناح اسپتال کے سربراہ کی تعیناتی کے لیے عدالت پر بھروسہ نہیں!مراد علی شاہ: جناح اسپتال کے سربراہ کی تعیناتی کے لیے عدالت پر بھروسہ نہیں!وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر پیر تک جناح اسپتال کا سربراہ مقرر نہ ہوجائے تو وہ خود جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے عدالت کی توہین کر دیں گے۔ ان کا یہ موقف ہے کہ جناح اسپتال ایک بڑا اسپتال ہے جو بغیر سربراہ کے چلا رہا ہے، اور عدالت نے موجودہ سربراہ کو ڈیپوٹیشن پر ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا ہے۔
مزید پڑھ »

صائم ایوب کو ٹخنے میں فریکچر، کئی ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دورصائم ایوب کو ٹخنے میں فریکچر، کئی ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دورپاکستان کے اوپنر صائم ایوب کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹخنے میں فریکچر کی وجہ سے کئی ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور رہنا پڑے گا۔
مزید پڑھ »

بلوچستان کی سلامتی: دہشتگرد تنظیمیں نوجوانوں کا استعمالبلوچستان کی سلامتی: دہشتگرد تنظیمیں نوجوانوں کا استعمالیہ مضمون بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں اور ان کے نوجوانوں کو اپنی سازشوں میں متاثر کرنے کے لیے استعمال کرنے کی حکمت عملی پر مبنی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-19 10:36:16