100 سے زائد پاکستانیوں کو امریکا سے آج ڈی پورٹ کیا جائے گا ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرایع نے کہا ہے کہ ایک سو چودہ پاکستانی آج امریکا سے ڈی پورٹ کیے جائیں گے، زیادہ تر پاکستانیوں کی امیگریشن درخواستیں رد ہوئی ہیں۔
سفارتی ذرایع کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں سے کچھ جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں، مذکورہ پاکستانیوں کو ایک نجی ایئر لائن کے ذریعے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ اومنی ایئر کا خصوصی طیارہ ہم وطنوں کو لے کر کل 28 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گا، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی خصوصی چارٹر طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔
خصوصی پرواز او اے ای 423 امریکا براستہ صوفیہ سے اسلام آباد ملک بدر کیے گئے 114 پاکستانیوں کو لے کر پہنچے گی، امریکی سفارت خانے کی درخواست پر خصوصی طیارے کو اجازت دے دی گئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے وزارت خارجہ کی ہدایت پر باضابطہ اجازت نامہ جاری کیا۔ امریکا سے ملک بدر ہونے والے پاکستانیوں سے متعلق وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے، سی اے اے کے مطابق ایس او پی کے تحت طیارے کے عملے کو ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے: فواد چوہدریفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔
مزید پڑھ »
کرونا کی عالمگیر وبا: امریکا، بھارت اور برازیل سب سے زیادہ متاثرکرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی۔
مزید پڑھ »
حکومت کو اے پی سیز سے کوئی خطرہ نہیں، گورنر پنجاب | Abb Takk News
مزید پڑھ »
مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششلاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مویشی منڈیوں سےکوروناوائرس کے پھیلاؤکوروکنے کیلئے منڈیوں میں آنیوالوں کی اسکریننگ کا حکم دے دیا
مزید پڑھ »