عدالت کا گواہ پیش نہ کیے جانے پر اظہار برہمی، قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات میں ایم کیو ایم کے رہنما و سابق میئر کراچی وسیم اختر کی امریکا جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی نے دوران سماعت مؤقف دیا کہ وسیم اختر کی بیٹی کی امریکا میں گریجویشن مکمل ہوگئی ہے۔ وسیم اختر بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے امریکا جانا چاہتے ہیں، انہیں جانے کی اجازت دی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے وسیم اختر کو امریکا جانے کی اجازت دے دی جب کہ تفتیشی حکام کی جانب سے گواہان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے تفتیشی حکام کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا اور سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق 12 مئی 2007 کو کراچی میں دہشت گردی، ہنگامہ آرائی اور قتل و غارت گری کی گئی تھی۔ مقدمات میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر سمیت 22 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ سانحہ 12 مئی کے مقدمات تھانہ ایئر پورٹ میں درج کیے گئے تھے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ناکہ بندیوں سے مسافر پریشان، موٹر ویز کی بندش سے ایمبولینسیں بھی پھنس گئیںچناب ٹول پلازہ پر میت لے جانے والی ایمبولینس کو راستہ نہ ملا، ایمبولینس ڈرائیور اور لواحقین کی منت و سماجت کے بعد پولیس نے ایمبولینس کو جانے کی اجازت دی
مزید پڑھ »
نیب کی کراچی میں کارروائی، 128 ملین کی جائیداد کا قبضہ ایف بی آر کو دوبارہ دلوادیاجائیدادوں کو سابق سینیئر آڈیٹر سیلز ٹیکس کراچی کی طرف سے ضبط کیا گیا تھا، اعلامیہ
مزید پڑھ »
مجھے ابھی بھی لگتا ہے! بھارت کی ٹیم پاکستان آئے گی...سابق کرکٹر شعیب اختر کا بھارتی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو وائرل
مزید پڑھ »
مرتضی وہاب کی بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کو مبارکبادپاکستانی بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تمام میچوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کی، میئر کراچی
مزید پڑھ »
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سڑکوں پر کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور جُرمانے کا فیصلہمیئر کراچی کی ہدایت پر میونسپل انسپکٹرز کو شہر میں کچرا پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم
مزید پڑھ »
سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کراچی ایئرپورٹ اور اسکے ملحقہ علاقے ریڈ زون قرارریڈ زون میں ایئرپورٹ آنے، جانے یا وہاں اپنے فرائض سر انجام دینے والے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی
مزید پڑھ »