14؍ مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کیلئے ناممکن

پاکستان خبریں خبریں

14؍ مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کیلئے ناممکن
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پنجاب میں 14؍ مئی کو الیکشن کرانا نا ممکن نظر آتا ہے کیونکہ بیلٹ پیپر اور تصویری انتخابی رول چھپوانے اور الیکشن اہلکاروں کی تربیت کیلئے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔ DailyJang

اسلام آباد پنجاب میں 14؍ مئی کو الیکشن کرانا نا ممکن نظر آتا ہے کیونکہ بیلٹ پیپر اور تصویری انتخابی رول چھپوانے اور الیکشن اہلکاروں کی تربیت کیلئے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔ بیلٹ پیپرز اور انتخابی رول چھپوانے کیلئے اصل شیڈول بری طرح متاثر اور تاخیر کا شکار ہوا ہے اور اب یہ ممکن نہیں کہ یہ کام بروقت کیا جا سکے کیونکہ وقت ضایع ہو چکا ہے۔

اسی طرح، تصویری انتخابی رولز کی چھپائی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور اس میں تاخیر ہو رہی ہے۔ 14؍ مئی کے الیکشن کیلئے چھپائی کا یہ عمل 11؍ اپریل سے شروع ہوکر 5؍ مئی تک مکمل ہونا تھا۔ سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ الیکٹورل رولز کی چھپائی کا عمل بروقت ہونا ممکن نہیں جس کے نتیجے میں الیکشن اسکیم متاثر ہو سکتی ہے۔

سپریم کورٹ کو کمیشن نے بتایا تھا کہ صرف پولیس والوں کی تعیناتی سے انتخابی عمل کو پر امن بنانا ممکن نہیں اور فوج اور سویلین آرمڈ فورسز کی تعیناتی ضروری ہے تاکہ آزاد، شفاف اور منصفانہ الیکشن کرائے جا سکیں۔ فنڈنگ کی فراہمی کی وجہ سے ہونے والی تاخیر اپنی جگہ، لیکن کمیشن بھی چاہتا ہے کہ پنجاب میں انتخابات 8؍ اکتوبر کو ہوں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ٹی وی انٹرویو اچانک روک دیا گیاترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ٹی وی انٹرویو اچانک روک دیا گیاترکیے میں 14 مئی کے پارلیمانی وصدارتی انتخابات کی مہم جاری ہے، اسی دوران صدر رجب طیب اردوان نےمنگل کو 2 ٹی وی چینلز کو مشترکہ انٹرویو دیا۔
مزید پڑھ »

تحریک انصاف آج سے پنجاب میں الیکشن مہم کا آغاز کرے گیتحریک انصاف آج سے پنجاب میں الیکشن مہم کا آغاز کرے گیلاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سے الیکشن مہم شروع کرے گی، سابق وزیراعظم عمران خان الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔
مزید پڑھ »

پنجاب میں انتخابات: مسلم لیگ (ق) نے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دیئےپنجاب میں انتخابات: مسلم لیگ (ق) نے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دیئےپنجاب میں انتخابات: مسلم لیگ (ق) نے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دیئے PMLQ PDM PPP PMLN PTI Punjab Pakistan Lahore
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-13 14:07:32