کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کی کلیر پولوساک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈین ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آسٹریلیا کی کلیر پولوساک 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال کے تمام8 میچوں میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں...
ورلڈ بینک نے پاکستان کی ترقی کیلئے کن اصلاحات کا مطالبہ کیا ؟18 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن سیریز،آسٹریلیا کی کلیر پولوساک امپائرنگ کریں گیکراچی آسٹریلیا کی کلیر پولوساک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈین ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آسٹریلیا کی کلیر پولوساک 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال کے تمام8 میچوں میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لئے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی، پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ 5 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شامل ہیں، یہ تمام 8 میچز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں...
ون ڈے سیریز میں سابق ٹیسٹ بیٹر اور پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری علی نقوی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری میں شامل محمد جاوید ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کلیر پولوساک کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین جو پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں جو ون ڈے سیریز کے دوران آن فیلڈ امپائرز کے طور پر کام کریں گے۔پی سی بی ویمنز پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ون ڈے سیریز کے لئے ریزرو امپائرز ہوں گی۔
26 اپریل سے 3 مئی تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے کلیر پولوساک کے ساتھ فیصل آفریدی ، فاروق علی خان اور طارق رشید شامل ہوں گے۔فاروق علی خان اور طارق رشید پی سی بی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں جبکہ عافیہ امین، حمیرا فرح اور سلیمہ امتیاز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریزرو امپائر ہوں گی۔چائنہ میں بنایا جانے والا 'برف کا شہر'، ایسے مناظر کہ دیکھ کر ہی ٹھنڈ لگنے لگ جائے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل، لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے
مزید پڑھ »
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکارواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
مزید پڑھ »
پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکاناسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے یکم اپریل 2024 سے پیٹرول کی قیمتوں میں 9.
مزید پڑھ »
’ میں وکٹ کیپنگ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں اگر۔۔‘ محمد رضوان نے بڑا اعلان کر دیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ون ڈاؤن پر نہ کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری میچ 27 اپریل کو لاہور میں ہو گا۔پاکستان اور...
مزید پڑھ »
پاکستان میں 9 مئی سے 9 فروری تک ڈرامہ رچایا گیا، لطیف کھوسہلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ 9مئی سے لیکر 9فروری تک ملک میں ڈراما رچایا گیا،ایک سزا یافتہ مجرم کو لندن سے بلاکر ریڈ کارپٹ پروٹوکول دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور انکے خانوادوں کے تمنا کیسز ختم کئے گئے،ججز پر دباؤ سے متعلق پاکستان کی تمام بارز نے مراسلے لکھے...
مزید پڑھ »
پاکستان اور نیوزی لینڈ سیزیز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ، کم سے کم ٹکٹ کتنے کی ہے؟ ...لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیریزکے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل اور لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ کو شام 5 بجے pcb.tcs.com.
مزید پڑھ »