احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا ہے۔
راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہوگی یا نہیں؟ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کل فیصلہ سنانا تھا۔ عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔ تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ 190
ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلا کو آگاہ کیا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف یہ واحد کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال تک چلانیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کیریفرنس فائل ہونےکے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالاجیل میں تفتیش کی گئی190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیںریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئےریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے 38 سماعتوں کے بعد جرح مکمل کیسابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے عدالت نے ذلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر اور ضیاءالمصطفیٰ نسیم سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھیٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی نے 16عدالتی گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائیبانی پی ٹی آئی نے عدالت سے اپنے حق میں گواہ پیش کرنے کی درخواست کی تھی190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 4 مرتبہ ججز کی تبدیلی ہوئی ریفرنس کی سماعت پہلے جج محمد بشیر تھے، پھر جج ناصر جاوید رانا نے کیس سماعت کی، اس کے بعد ریفرنس جج محمد علی وڑائچ اور پھر دوبارہ جج ناصرجاوید رانا کے پاس آیانیب کی 6 رکنی پراسیکیوشن ٹیم نے کیس کی پیروی کیبانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، عثمان ریاض گل، ظہیر عباس چوہدری پیش ہوتے رہ
عمران خان بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت مؤخر
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر، کل نہیں سنایا جائے گاگزشتہ دنوں احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اعلان کیا گیا تھاکہ فیصلہ 23 دسمبر سنایا جائے گا
مزید پڑھ »
خصوصی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیاخصوصی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزید پڑھ »
مریم نواز کی تسلی کے لیے بشریٰ بی بی پر کیس بنایا گیا، عمران خان کا تحریری جوابعمران خان کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 342 کے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا گیا
مزید پڑھ »
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کرلیاخصوصی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے.
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گااحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور 23 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
مزید پڑھ »
یہ پکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مزید تین چار مہینے قید میں رہیں گے، علیمہ خانبانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنائیں گے
مزید پڑھ »