190 ملین پاؤنڈ کیس: وکلا غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کردیں گے، عدالت

پاکستان خبریں خبریں

190 ملین پاؤنڈ کیس: وکلا غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کردیں گے، عدالت
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

طبی بنیادوں پر استثنی مانگا مگر میڈیکل رپورٹس موجود نہیں، بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال کررہے شوکاز دیا جائے، نیب

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی مخالفت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نہ خود عدالت پیش ہوئی ہیں نہ ان کے وکلا عدالت آئے ہیں، وکلا کی موجودگی میں آج کی سماعت کی تاریخ دی گئی تھی اگر وکلا ہائی کورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو بتا دیتے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حاضری سے استثنا کی درخواست پر بشریٰ بی بی اور وکلا کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں، پراسیکیوشن کو شوق نہیں کہ بشریٰ بی بی ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، بشری بی بی اگر نہیں آنا چاہتی تو اپنا پلیڈر مقرر کر دیں، طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی مانگا جا رہا ہے لیکن میڈیکل رپورٹس بھی موجود نہیں ہیں، بشری بی بی کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے شو کاز نوٹس جاری کیا...

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، بشری بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح نہ ہو سکی اور عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکمپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکمضمانت ملنے کے بعد بشریٰ بی بی نے راہداری ضمانت کی درخواست بھی واپس لے لی
مزید پڑھ »

توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورتوشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوراسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی
مزید پڑھ »

توشہ خانہ کیس میں گرفتار بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد جیل سے رہاتوشہ خانہ کیس میں گرفتار بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد جیل سے رہاتوشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا کام لیگل کمیٹی کے سپردپی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا کام لیگل کمیٹی کے سپردعمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ
مزید پڑھ »

عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا جس سے انکو الٹیاں ہوئیں: عمر ایوبعمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا جس سے انکو الٹیاں ہوئیں: عمر ایوببشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی اور عمران خان بھی جلد رہا ہونگے: اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »

توشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، آج رہائی نہ ہوسکیتوشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، آج رہائی نہ ہوسکیپی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کرانے کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے جس دوران عدالتی وقت ختم ہوگیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 01:41:48