بشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی اور عمران خان بھی جلد رہا ہونگے: اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو
/ فائل فوٹو
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا جس سے انکو الٹیاں ہوئیں۔ راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری تھے اس لیے آج یہاں آگیا،چار شہروں میں آج تاریخ تھی، یہ سب جعلی کیس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھانا اچھا نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے انکو الٹیاں ہوئیں، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ بشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی اور عمران خان بھی جلد رہا ہونگے۔3 اکتوبر سے عمران خان کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، اخبار ٹی وی سب بند کردیا گیا تھا، علیمہ خان کا الزام اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین کو گرفتار کیا گیا، چوہدری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی اورخصوصی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ ارکان کی حفاظت کریں،واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی کہا تھا کہ 3 اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی کاٹی گئی جب کہ انہیں دیے جانے والے کھانے سے الٹیاں ہوئی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں: ذرائعاڈیالہ جیل میں عمران خان کے معمولات میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا، ان کا مشقتی کھانا حسب سابق تیار کرتا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
بہنوں کی ضمانت پر عمران خان نے پوچھا کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ نورین نیازیعمران خان کمرے میں بند ، باہر نکلنے کی اجازت نہیں، لنگر کا کھانا دیا جا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »
15 اکتوبر کا احتجاج منسوخ کرانے کی کوشش، حکومت آج عمران سے ملاقات کی اجازت دے سکتی ہےتحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دے رکھی ہے
مزید پڑھ »
عمران خان نے امید ظاہر کی ہے مولانا عدلیہ کی آزادی کیلیے ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے، بیرسٹر گوہرعمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، انہیں دو ہفتے سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت نہیں وہ آئینی ترامیم سے بے خبر تھے
مزید پڑھ »
توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج عدالت میں پیش کرنیکا حکماگر آپ عمران خان کو نہیں لائیں گے تو وجہ بتائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم
مزید پڑھ »
عمران خان نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردیاڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کےلیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی
مزید پڑھ »