190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آخری گواہ نیب تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح کو آج ایک بار پھر آگے نہ بڑھایا جاسکا۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل آج بھی پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے نیب کے تفتیشی افسر اور کیس کے آخری گواہ پر جرح 24 سماعتوں بعد بھی نہ ہوسکی۔
نیب وکلاء کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر، خالد یوسف اور مشعال یوسفزئی سمیت چار وکلاء پیروی کر رہے ہیں، عثمان گل اگر بیمار ہیں تو ان وکلاء کو طلب کر کے آخری گواہ پر جرح کرائی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے وکلاء صفائی خود آرڈر لائے کہ کارروائی کو آگے بڑھایا جائے، اب وکلاء صفائی جان بوجھ کر ریفرنس کی سماعت کو التوا کا شکار کر رہے ہیں۔
جس پر عدالت نے ملزمہ کے وکلاء کو آخری موقع دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے وکلاء صفائی کو کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل کرنے کیلئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔سماعت کے موقع پر انتظار پنجھوتہ، نعیم پنجھوتھہ اور فیصل فرید جبکہ نیب کی جانب سے سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
تاہم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وکلاء صفائی کی درخواست منظور کرلی اور سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث تفتیشی افسر پر جرح نہیں ہوسکی تھی۔مخصوص نشستوں کا کیس: وضاحتی حکم سینئر جج کے اسٹاف کےکہنے پر اپلوڈ ہوا، رجسٹرار کا چیف جسٹس کو جوابدوبارہ گنتی ہو تو فارم 45 اور 47 کا حتمی تعین نہیں کہا جا سکتا: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث تفتیشی افسر پر جرح نہ ہوسکیعدالت نے وکلاء صفائی کو کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل کرنے کیلئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گااحتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا فیصلہ کل 5 ستمبر کو سنائیں گے
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی
مزید پڑھ »
نیا توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیععدالت نے نیب کی جانب سے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ منگوانےکی درخواست مسترد کردی
مزید پڑھ »
مشیر کا قلمدان لیے جانے کے بعد مشعال یوسفزئی پی ٹی آئی کورکمیٹی کی ممبر بن گئیںبانی پی ٹی آئی نے ان پراعتماد کرکے بشریٰ بی بی کا فوکل پرسن بنایا تھا، وہ بانی کے کہنے پرچپ ہیں: مشعال یوسفزئی
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیاعدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے
مزید پڑھ »