گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس انفیکشن کے 54 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
این سی او سی کے مطابق نئے اور مہلک کرونا وائرس سے متاثر ہو کر مزید 54 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 5763 ہو گئیں۔
این سی او سی کی طرف سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 2 لاکھ 70 ہزار 400 افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1209 کرونا کیسز سامنے آئے۔ اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 783 کرونا مریض کو وِڈ 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 44854 ہے، ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کرونا کے 2241 مریض زیر علاج ہیں، این سی او سی کے مطابق کرونا مریضوں کے لیے 1825 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جب کہ ملک بھر میں 242 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22006 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 21 ہزار 296 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کرونا سے 2096، پنجاب میں 2105 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں 1169، اسلام آباد میں 162 اموات، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 46 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کرونا وائرس سے 49 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات، 24 گھنٹوں میں صرف 5 امواتلاہور : پنجاب میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ، 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے313نئے کیس اور صرف 5 اموات سامنے آئیں۔
مزید پڑھ »
دنیا کے امیر ترین آدمی نے 24 گھنٹوں میں دو ہزار ارب روپے کما لئےنیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت سنگین خطرے سے دوچار ہے لیکن ایمازون کے بانی جیف بیزوس ایک ہی دن میں اتنی دولت کما لی ہے کہ
مزید پڑھ »
کورونا قابو میں آنے لگا ملک بھر میں کیسز میں کمی آنے لگیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24
مزید پڑھ »
نشترہسپتال ملتان میں کورونا کے حوالے سے اچھی خبر24 گھنٹوں میں وباسے کوئی موت نہیں ہوئیملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)نشترہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار کم
مزید پڑھ »
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا سے مزید 19 مریض جاں بحق ہوئے، مراد علی شاہ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 54 اموات اور 1209 افراد متاثراسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر گزشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے اس میں
مزید پڑھ »