خواجہ آصف نے بتایا کہ 26 نومبر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکن راستوں سے خیبرپختونخوا پہنچے تھے
وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور احتجاج کے حوالے سے تنقید کرتےہوئے کہا کہ 26 نومبر کو جن باتوں پر انہوں نے اتفاق کیا تھا وہ پتا چلیں تو ان کو مزید ہزیمت اٹھانی پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ بندوقوں کے نمبر بتادیں، سیاسی تقریر میں باتیں بھی سیاسی کریں، ان کے اندر اختلافات ہیں اور ہر بندہ الگ بیان دیتا اور مؤقف اپناتا ہے اور باہمی اختلافات کے باعث ہرکوئی اپنا اپنا بیان اور اموات کی تعداد دیتا ہے، جتنے لیڈر ہیں اتنے بیان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک پر جتنا حق کسی پنجابی، سندھی یا بلوچ کا ہے اتنا حق پشتون کا بھی ہے، ہم اس خانوادے میں 4 بھائی ہے، جس کا نام پاکستان ہے، اب اگر ان کے کہنے پر کسی اور صوبے سے کوئی ایک بندہ بھی نہ آئے، ان کے جنرل سیکریٹری اکیلے لاہور میں پھرتے رہے ہیں اور جہاں 4 لوگ جمع ہوئے تھے وہاں یہ نہیں پہنچے تو اس میں لوگوں کا کیا قصور ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کی تیسری مرتبہ کی چڑھائی ناکام ہوگئی اور ان کی قیادت جانتی ہے کہ جب رات کو 10 بجے جیل کھول دیا گیا تو بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں احتجاج کی منظوری دی تھی لیکن ان کی بیگم صاحبہ نے انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں دفعہ یہ پہلے کے پی میں کھڑے ہوئے، اس کے بعد کوہسار کمپلیکس میں کھڑے ہوئے، اس کے بعد پہاڑ پر چڑھتے ہیں اور اس کے بعد 12 اضلاع سے خیبرپختونخوا پہنچتے ہیں اور یہ قوم کے اجتماعی شعور کا مذاق ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ میں اصرار کر رہا ہوں کہ یہ سول نافرمانی پر ضرور کھڑے رہیں ان شااللہ جس طرح ان کے تین حملے ناکام ہوئے ہیں اسی طرح یہ سول نافرمانی کی کال بھی ناکام ہوگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو جن باتوں پر اتفاق کیا تھا پتا چلے تو مزید ہزیمت ہوگی، وزیردفاعخواجہ آصف نے بتایا کہ 26 نومبر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکن راستوں سے خیبرپختونخوا پہنچے تھے
مزید پڑھ »
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق وضاحت کر دیپی ٹی آئی نے 3 بار وفاق پر حملہ کیا، لوگوں کو پیسے دے کر دھرنے میں لایا گیا، خواجہ آصف نے گرفتار کارکنوں کے ویڈیو بیان چلا دیے
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ کے پی ایپکس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے مطالبات پیش کریں گے: بیرسٹر سیفبانی پی ٹی آئی کی کال پر 24 نومبر کو ڈی چوک پہنچ کر حکومت کو سرپرائز دیں گے: مشیر وزیراعلیٰ کے پی کی گفتگو
مزید پڑھ »
عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، فیصل چوہدری کی ملاقات کے بعد تصدیق26 دن بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے کارکنوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، وکیل تحریک انصاف
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ کے پی کی اسلام آباد میں کنٹینر سے گرائے جانے والے زخمی کارکن سے ملاقات26 نومبر کو پی ٹی آئی کارکن کی اسلام آباد میں کنٹینر سے گرائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی
مزید پڑھ »
اسلام آباد احتجاج میں 12 افراد شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، عمر ایوبہمارے 200 سے زائد کارکنان لاپتا ہیں، 5 ہزار سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے: اپوزیشن لیڈر
مزید پڑھ »