26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

سیاسی خبریں

26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
26 نومبر احتجاجبشریٰ بی بیپی ٹی آئی
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 45%
  • Publisher: 53%

اسلام آباد کی عدالتوں میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں متعدد عبوری ضمانتوں میں توسیع کی گئی ہے۔

اسلام آباد کی عدالت وں میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں متعدد عبوری ضمانت وں میں توسیع کردی گئی۔ تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے درخواست پر سماعت کی، جبکہ وکیل انصر کیانی نے ملزمہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہو کر سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ہیں،

لہٰذا رمنا پولیس کو انہیں جیل میں شاملِ تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ مجموعی طور پر 86 عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جبکہ مختلف تھانوں میں درج 15 مقدمات پر کارروائی کی گئی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی، عالیہ حمزہ، زرتاج گل اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں جیل میں شاملِ تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو تعاون کی ہدایت دی جائے۔ عدالت نے مختلف مقدمات میں درج عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی، جن میں مقدمات 713، 995، 1193 تھانہ رمنا میں 7 مارچ تک، مقدمہ 1195 تھانہ کراچی کمپنی میں 12 مارچ تک، مقدمہ 321 تھانہ سیکرٹریٹ میں 12 مارچ تک، مقدمہ 1769 تھانہ کھنہ میں 17 مارچ تک، مقدمہ 1033 تھانہ کوہسار میں 17 مارچ تک، مقدمہ 714 تھانہ مارگلہ میں 20 مارچ تک، مقدمہ 1032 تھانہ کوہسار میں 21 مارچ تک اور مقدمات 974 تھانہ رمنا، 1222 تھانہ آبپارہ، 933 تھانہ ترنول، 544 تھانہ سیکرٹریٹ میں 24 مارچ تک توسیع شامل ہے۔ ان مقدمات میں بشریٰ بی بی، عالیہ حمزہ، زرتاج گل، شیر افضل مروت، سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین، عبدالقیوم نیازی، نادیہ خٹک، روف حسن، اور دیگر رہنما نامزد ہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

26 نومبر احتجاج بشریٰ بی بی پی ٹی آئی عبوری ضمانت عدالت

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کو عبوری ضمانت میں توسیعڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کو عبوری ضمانت میں توسیعانسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع کی ہے۔
مزید پڑھ »

ڈی چوک احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیعڈی چوک احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیعانسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
مزید پڑھ »

ڈی چوک احتجاج کی مقدمات میں گرفتار مظاہرین کی ضمانت پر سماعتڈی چوک احتجاج کی مقدمات میں گرفتار مظاہرین کی ضمانت پر سماعتانسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار 200 سے زائد مظاہرین کی ضمانت پر سماعت ہوئی۔
مزید پڑھ »

9مئی مقدمات؛ اسد عمر، علیمہ خان، عمر ایوب سمیت 104 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع9مئی مقدمات؛ اسد عمر، علیمہ خان، عمر ایوب سمیت 104 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیعاے ٹی سی نے اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی
مزید پڑھ »

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمات لڑنے والے اسپیشل پراسیکیوٹر عہدے سے مستعفیڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمات لڑنے والے اسپیشل پراسیکیوٹر عہدے سے مستعفیجیک اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 اہم مقدمات سے میں سے 2 میں نومنتخب امریکی صدر کو مجرم قرار دینے کے حق میں دلائل دیے
مزید پڑھ »

8 فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، وزیرداخلہ8 فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، وزیرداخلہابھی تک امریکا سے کوئی کال نہیں آئی، 26 نومبر کو بھی سیاسی جماعت سے درخواست کی تھی، محسن نقوی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 13:42:46