پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمانوں نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔
مجموعی طور پر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں، 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا: آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائلپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، مجموعی طور پر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا، 19 مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں
پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا، ان مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دیگرتمام مجرمان کے پاس بھی اپیل اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، سزاؤں کی معافی ہمارے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے، یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ اپریل 2024 میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان، سمیع اللہ ولد میرداد خان، لئیق احمد ولد منظور احمد کی سزا معاف کی گئی۔ امجد علی ولد منظور احمد، یاسر نواز ولد امیر نواز خان، سعید عالم ولد معاذاللہ خان کی سزا معاف کی گئی۔ زاہدخان ولد محمد نبی، محمد سلیمان ولد سعید غنی جان، حمزہ شریف ولد محمد اعظم، محمد سلمان ولد زاہد نثار، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ، محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل، سفیان ادریس ولد ادریس احمد، منیب احمد ولد نوید احمد بٹ، محمد احمد ولد محمد نذیر، محمد نواز ولد عبدالصمد، محمد علی ولد محمد بوٹا، محمد بلاول ولد منظور حسین اور محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کی سزا بھی معاف کی گئی
PAC COURT PARDON HUMANITY JUSTICE
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سانحہ نو مئی عمران خان کی سازش، مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں، عطاتارڑسانحہ نو مئی کے مجرمان کو ٹرائل کے دوران تمام بنیادی حقوق دیے گئے، وفاقی وزیراطلاعات کی گفتگو
مزید پڑھ »
فوج سمیت تمام ادارے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ماتحت ہیں، عمر ایوبعمر ایوب کی فوجی عدالتوں سے سانحہ نو مئی کے ملزمان کی سزاؤں کی مذمت، ملٹری کا ادارہ بطور عدلیہ کام نہیں کرسکتا
مزید پڑھ »
9 مئی کے ماسٹر مائنڈ عمران خان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، عطا تارڑ9 مئی کو ملک کے دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، تمام مجرم جب انجام تک پہنچے توجشن منائیں گے۔وزیر اطلاعات
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملہ کیس:شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا، فرد جرم عائد کئے جانے کا امکانجج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سانحہ 9 مئی سے 14 میں سے 13 مقدمات کی سماعت کی
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملہ کیس: شیری مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائدجج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سانحہ 9 مئی سے 14 میں سے 13 مقدمات کی سماعت کی
مزید پڑھ »
عطا تارڑ نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی تردید کر دیپی ٹی آئی کو پہلے اس بات کی وضاحت دینی ہو گی کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے پیچھے کون تھا
مزید پڑھ »