فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 'اڑان پاکستان پروگرام' دو سے تین برسوں میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات دلانے کا اہم ذریعہ بنا جاے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد ،سالانہ 10 لاکھ اضافی ملازمتیں اور 60 ارب ڈالر کی برآمدات ہمارا مطمع نظر ہے اور برآمدات پرمبنی نمو اورنجی شعبہ کی قیادت میں پائیدار نمو پروگرام کے اہم نکات ہیں، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل مکمل کرکے آگے بڑھیں گے۔
فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’اڑان پاکستان پروگرام‘ دو سے تین برسوں میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات دلا دے گا کیونکہ معیشت مستحکم ہوچکی، اب نجی شعبہ آگے آئے۔ انھوں نے تقریب سے خطاب میں کہا 2028ء تک جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد ،سالانہ 10 لاکھ اضافی ملازمتیں اور 60 ارب ڈالر کی برآمدات ہمارا مطمع نظر ہے اور برآمدات پرمبنی نمو اورنجی شعبہ کی قیادت میں پائیدار نمو پروگرام کے اہم نکات ہیں، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل مکمل کرکے آگے بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت ہماری گروتھ
ریٹ برآمدات پر مبنی ہوگی۔آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں سالانہ ہزاروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ 2035ء تک ملک کو ہزار ارب ڈالر کی معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے اور اس کے تحت شرح خواندگی کو فروغ اور غربت میں کمی لائی جائے گی۔ وزیر خزانہ سے اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے ملاقات کی،جس میں موخرالذکر نے مالیاتی ڈھانچہ مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ فراہم کیا۔ وزیر خزانہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی، جس میں اقتصادی تعاون اور تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے کہا امریکہ، پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، وہ ہماری مصنوعات اور خدمات کیلئے اہم منڈی ہے، دونوں ممالک اقتصادی تعلقات سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے میکرو اکنامک استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر زور دیا اور آئی ایم ایف سے قرض دلانے پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ نے چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات میں مضبوط اقتصادی سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے معیشت میں وسیع تر اقتصادی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا
ECONOMY PAKISTAN IMF EXPORT GROWTH
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرنے میں رکاوٹیں حائل ہیں، وزیر خزانہ کا اعترافایف بی آر اور صوبوں کی ڈیڈ لائن سے پیچھنے ہٹنے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے عملے پاکستان کا اچانک دورہ کیا
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کی مہنگے کیپٹو پاور پلانٹس بند کرنے کی شرط اب تک موجود ہے، مصدق ملکآئی ایم ایف کا نگران حکومت سے انہیں بند کرنے کا معاہدہ ہوا تھا اسکے خلاف ہم نے آئی ایم ایف سے رجوع کیا ہوا ہے
مزید پڑھ »
سول نافرمانی کا فیصلہ عمران خان کا ہے، انکے فیصلے پر عمل کریں گے: علی امین گنڈا پورکام ہو رہا ہے تبھی تو ہمارا ریونیو بڑھ رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سب سے بہترین کارکردگی کے پی کی ہے: وزیراعلیٰ پختونخوا
مزید پڑھ »
ملک سے 50فیصد کرپشن ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی، خواجہ آصفگزشتہ ایک سال سے ملک آئی ایم ایف کے پریشر سے گزر رہا ہے، وزیر دفاع کا سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کیاوزیر اعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کیا، تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو کرپشن کے جرم میں ایک اور سزاسابق سربراہ آئی ایم ایف کو اس سے قبل غبن کے ایک اور کیس میں دو سال قید کی سزا ہوچکی ہے
مزید پڑھ »