‘مئیر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر لانے کا پلان’

پاکستان خبریں خبریں

‘مئیر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر لانے کا پلان’
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 83%

کراچی: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق مئیر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر لانے کا پلان بنا لیا گیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق آئندہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ڈی لیمٹیشن ہوگی، بااختیار میئر لانے کیلئے سندھ اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی نے ہمیں بڑا مینڈیٹ دیا، اس لئے وفاقی حکومت پر بہت دباؤ ہے۔ پیپلز پارٹی کو ایک آخری موقع دینے اور سندھ حکومت کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں، اگر اب بھی کام نہ کیا تو ڈنڈے کا آپشن رہ جائے گا۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر آ گئی ہے۔ مسائل کے حل کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

کمیٹی میں وفاق اور سندھ حکومت کے تین تین نمائندے شامل ہوں گے۔ وفاق کی جانب سے وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق شامل ہوں گے جبکہ سندھ کی جانب سے صوبائی وزراء ناصر شاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے۔ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں۔ تمام حکومتیں مل کر کام کریں گی تو مسائل حل ہوں گے۔ سندھ حکومت صوبے کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کو

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

میئر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر لایا جائے گامیئر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر لایا جائے گامیئر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر لایا جائے گا ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »

تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کے لیے متحد ہوگئےتحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کے لیے متحد ہوگئے
مزید پڑھ »

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطلکراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطلکراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی مین لائن متاثر ہونے سے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی روک دی گئی۔
مزید پڑھ »

تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کے لیے متحد ہوگئےتحریک انصاف پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کے لیے متحد ہوگئےتحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کے لیے متحد ہوگئے Karachi MediaCellPPP PTIofficial MQMPKOfficial Join Hands Development PTI_KHI PTISindhOffice SindhCMHouse Sindh
مزید پڑھ »

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، بجلی کی فراہمی معطل - ایکسپریس اردوکراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، بجلی کی فراہمی معطل - ایکسپریس اردوشہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان نہیں، خلیج بنگال سے متوقع سسٹم شہر میں داخل ہونے سے قبل ہی کمزور پڑگیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-23 23:51:03