میئر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر لایا جائے گا

پاکستان خبریں خبریں

میئر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر لایا جائے گا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

میئر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر لایا جائے گا ARYNewsUrdu

اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی مدت ختم ہو رہی ہے، ان کی مدت ختم ہونے کے بعد متفہ ایڈمنسٹریٹر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، نئے بلدیاتی نظام اور با اختیار میئر لانے پر کام کیا جائے گا، اس سلسلے میں سندھ اسمبلی میں بل بھی لایا جائے گا۔ ادھر سندھ کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آ گئے ہیں، اس سلسلے میں ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کہتے ہیں کہ کمیٹی میں وفاق اور سندھ حکومت کے تین تین نمائندے ہوں گے۔وفاق کی نمائندگی اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، کمیٹی صوبے کے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی کے لیے سہ جماعتی اتحاد خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تینوں جماعتوں کا اتحاد کراچی کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کراچی میں لگنے والی بڑی بیٹھک میں تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی تھی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے، پی ٹی آئی کی طرف سے وفاقی وزیر علی زیدی اور اسد عمر نے شرکت کی تھی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاریکراچی میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاریکراچی: سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر
مزید پڑھ »

کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری -کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری -کراچی: سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کی کراچی کے 6 اضلاع اور سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دیں۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ …
مزید پڑھ »

کراچی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 45 سالہ کانسٹیبل جاں بحقکراچی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 45 سالہ کانسٹیبل جاں بحق
مزید پڑھ »

کراچی میں بارش کی پیش گوئی الرٹ بھی جاریکراچی میں بارش کی پیش گوئی الرٹ بھی جاریکراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) شہرقائد میں مون سون بارشوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-24 05:16:07