اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ کا ماضی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ طلاق اور بچوں کی کفالت سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔
اداکارہ فرح سعدیہ نے 2003 میں کیریئر کے عروج پر کامیاب ٹیلی ویژن ڈائریکٹر اور اداکار اقبال حسین سے شادی کی اور بعد ازاں 2013 میں طلاق ہوگئی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔
بعد ازاں فرح سعدیہ نے دوسری شادی 2012 میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر احمد سے کی مگر یہ شادی بھی کامیاب نہ ہو سکی۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے لگاتار 18 سال تک دن رات محنت، اداکاری اور مارننگ شوز کر کے اپنے بچوں کی کفالت کی ہے، اس دوران اُن کے بیٹوں کے والد اقبال حسین نے پیچھے مڑ کر اپنی سابقہ اہلیہ یا بچوں کی جانب دیکھا تک نہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد اُن کا گھر پہلی ترجیح بن گیا تھا، انہوں نے اپنے خاندان کی وجہ سے بہت سے بہترین مواقعوں سے فائدہ نہیں اٹھایا کیوں کہ وہ اپنی خاندانی زندگی میں خلل نہیں ڈالنا چاہتی...
فرح سعدیہ کا بتانا ہے کہ وہ اس وقت پڑھائی بھی کر رہی تھیں، اگرچہ اُنہیں کچھ وقت کے لیے کام کرنا پڑا لیکن اپنے بچوں کی وجہ سے ایک طویل وقفے پر چلی گئیں کیوں کہ وہ اپنے بچوں کی اکیلے ہی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔ فرح سعدیہ نے کہا کہ میں نے ایک مارننگ شو کو ترجیح دی تھی کیونکہ یہ میرے لیے سب سے مناسب کام تھا، خواتین زندگی اور کیریئر میں بہت سی قربانیاں دیتی ہیں لیکن ان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا جاتا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’بچوں کی کفالت اور طلاق‘ فرح سعدیہ نے لب کشائی کردیاداکارہ و میزبان فرح سعدیہ کا ماضی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ طلاق اور بچوں کی کفالت سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔
مزید پڑھ »
بچوں کی کفالت سے بچنے کیلئے باپ کا موت کا ڈرامہشہری نے ڈاکٹر کی لاگ اِن آئی ڈی کے ذریعے آن لائن ڈیتھ رجسٹری سسٹم تک غیر قانونی طور پر رسائی حاصل کی
مزید پڑھ »
نوشکی میں 9 افراد کو قتل کرنے کامعاملہ، بس میں سوار عینی شاہد نےشہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ایک ساتھ، طلاق کی قیاس آرائیں
مزید پڑھ »
نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈخاتون نے 55 گھنٹے اور 24 سیکنڈ میں 90 افراد کا انٹرویو لیا
مزید پڑھ »
ننھی طالبہ کی ماں نے اسکول بس ڈرائیور پر کیوں حملہ کیا؟اسکول کی طالبہ کی ماں نے بس ڈرائیور کے اقدام پر سیخ پا ہو کر بچوں سے بھری بس پر اس پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف سے قرض پر اتفاق ہوا تو اضافی فنانسنگ کی بھی درخواست کریں گے: وزیر خزانہپاکستان ایک طویل اور بڑے قرض کی تلاش کر رہا ہے، میکرو اکنامک استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے مدد ضروری ہے: وزیر خزانہ کا غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو
مزید پڑھ »