فروری کے اوائل میں، صفراوادی غار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہاں ایک ایسی راہداری موجود ہے جو مکہتک جاتی ہے۔
چلچلاتی دھوپ کے باوجود مغربی جاوا کے پامیجہان گاؤں میں واقع صفرا وادی غار کی زیارت کے لیے آنے والوں کا جوش کم نہیں ہو پا رہا تھا۔ جب بی بی سی انڈونیشیا نے فروری کے آخری ہفتے میں اِس جگہ کا دورہ کیا تھا تو اُس وقت ہزاروں افراد اِس ’مقدس غار‘ کی زیارت کے لیے وہاں موجود تھے اور اُن زائرین میں سے بیشتر کا ماننا تھا کہ ’یہ غار مکہ تک جانے کا ایک خفیہ راستہ‘ ہے۔
35 سالہ بسران ’قدیم دور کے لوگوں‘ کی کہانی پر یقین رکھتے ہیں جو اس غار کے ذریعے مکہ جانے کے قابل تھے۔ تاہم انھیں یقین نہیں کہ اب بھی کوئی اس غار کے ذریعے مکہ کا سفر کر سکتا ہے یا نہیں کیونکہ کوئی بھی اس کہانی کی سچائی ثابت نہیں کر سکتا۔اس کے باوجود بسران اب بھی اس ’مقدس غار‘ میں نماز ادا کرنا چاہتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ جلد ہی انھیں بھی بیت اللہ کے حج کی سعادت حاصل ہو پائے گی۔ایسی ہی کچھ دعائیں اور امیدیں میرا کی بھی ہیں جو سال میں ایک بار صفراوادی غار ضرور آتی ہیں۔تاہم درجنوں بار یہاں کی...
کچھ سوشل میڈیا صارفین اس نوعیت کے دعوؤں کی حقیقت پر سوالات کرتے اور زائرین کا مذاق بناتے بھی نظر آئے۔دوسرے نے پوچھا کہ کیا ’غار میں امیگریشن آفس بھی ہے؟‘ انڈونیشیا کی علما کونسل کے چیئرمین چول نفیس کا کہنا ہے کہ غاروں کو صرف تفریح اور فطرت پر غور کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غار میں داخل ہونے کا بظاہر ایک قسم کا غیر تحریری اور روایتی اصول پے۔ داخل ہونے سے قبل لوگ اذان دیتے ہیں یا دعا کرتے ہیں۔
اس غار کے گارڈ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ’یہ اب وائرل کیوں ہو رہا ہے؟‘، خاص طور پر ایسی معلومات کے ساتھ جو ’تھوڑی غلط‘ ہیں۔’صفراوادی غار وہی جگہ تھی جہاں ولی سانگا، یعنی انڈونیشیا میں اسلام پھیلانے والی نو انتہائی قابل احترام مذہبی شخصیات، باہمی ملاقات کیا کرتے تھے‘مؤرخین کے مطابق شیخ عبدالمحی کا شمار اُن ہستیوں میں ہوتا ہے جنھوں نے 17ویں صدی میں جنوبی مغربی جاوا میں اسلام کو فروغ دیا۔
زائرین اور مقامی افراد کا ماننا ہے کہ ولی سانگا اپنے اپنے شہروں سے بجلی کی رفتار سے زیر زمین راستوں سے سفر کرنے کے بعد وہاں نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ روندی نے بتایا کہ زائرین عام طور پر اس پانی سے اپنے چہرے دھو کر امید کرتے ہیں ’انھیں اس سے ’زم زم‘ جیسے فائدے ملیں گے۔‘جب بی بی سی کی ٹیم غار میں پہنچی تو وہاں زائرین کا ایک گروپ نماز پڑھتے اور قرآن کی تلاوت کرتے دکھائی دیا۔
پامیجہاں زیارت گاہ کے ایک بزرگ بتاتے ہیں کہ شیخ عبد المحی ولی اللہ تھے جنھیں اللہ نے معجزات سے نوازا تھا۔اُن کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو میں موجود معلومات کو بہت سے لوگوں نے غلط انداز میں لیا ہے۔ نورش کہتی ہیں کہ مختلف مذاہب کے انڈونیشیا پہنچے سے پہلے یہ جزیرہ نما افسانوں سے مالا مال تھا۔ ’لوگ افسانوں اور لوک کہانیوں پر یقین رکھتے ہیں، اور پھر انھیں سچ ماننے لگتے ہیں۔‘
جعفر ایکسپریس پر حملے کے 20 گھنٹے بعد بھی کلیئرنس آپریشن جاری: ’یرغمالیوں میں خودکش بمباروں کی موجودگی کے باعث احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انڈیا میں سرنگ حادثہ: 72 گھنٹے بعد بھی 8 مزدوروں کو باہر نہ نکالا جاسکااب تک 33 کلومیٹر سرنگ کھودی جا چکی ہے، جبکہ 10 کلومیٹر باقی ہیں
مزید پڑھ »
امریکا اور ایران میں 45 سال کشیدگی رہی ہے، کامران بخاریجہاں تک بیانات کا تعلق ہے ظاہر ہے کوئی بھی فریق یہ نہیں کہے گا کہ ہم آپ کی شرائط پر راضی ہیں، ڈاکٹر کامران بخاری
مزید پڑھ »
اسرائیل لبنان سے واپس جانے میں چال کر رہا ہے، صدر آون کا خدشہ ہےلبنان کے صدر نے کہا ہے کہ وہ اب تک یقینی نہیں ہیں کہ اسرائیل فوج لبنان سے واپس جانے کا وعدہ کیے جانے والے ٹرے ڈے تک کام کرے گی۔
مزید پڑھ »
رمضان المبارک میں صحت مند رہنے کے طریقے: روزے کے دوران توانائی اور تازگی برقرار رکھیںرمضان کا مقدس مہینہ ہمیں نہ صرف روحانی بلکہ جسمانی طور پر بھی مضبوط بناتا ہے
مزید پڑھ »
آسٹریلیا میں 150 وہیلز کی اجتماعی ہلاکت، کیا قدرتی آفات کی نشانی ہے؟حکام نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ مرنے والی وہیلز کو ہاتھ نہ لگائیں
مزید پڑھ »
مرد اور عورت کے دماغ میں کتنا فرق ہوتا ہے؟جو بات ابھی تک مکمل طور پر غیر واضح ہے وہ یہ ہے کہ یہ اختلافات کس حد تک اہمیت رکھتے ہیں
مزید پڑھ »