پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی
پشاور: پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے سابق وزیر ہشام انعام اللہ کو اپنی نئی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ سے ملاقات کی جس میں پرویز خٹک نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نئی پارٹی بنارہا ہوں، اس میں شمولیت اختیار کریں۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی دعوت پر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ آپ مجھے پی ٹی آئی میں لائے، بعد میں میری حمایت نہیں کی اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے سائیڈ لائن کیا گیا تھا، میرے ساتھ بھی برا ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ہشام انعام اللہ نے پرویز خٹک سے کہا کہ سیف اللہ برادران سے مشورہ کرکے آپ کو آگاہ کروں گا۔دوسری جانب پرویز خٹک کی سربراہی میں آج اجلاس بھی ہوگا جس میں شرکت کے لیے کئی سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز کو دعوت دی گئی ہے جب کہ اجلاس میں پرویزخٹک کی جانب سے نئی پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق شاہ فرمان اور شوکت یوسفزئی سمیت4 رہنما پرویزخٹک سے سیاسی معاملات طے کررہے ہیں جب کہ محمود خان سے پرویزخٹک نے رابطہ کیا لیکن انکار میں جواب ملا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پرویز الہٰی نے اپنی نظربندی ہائیکورٹ میں چیلنج کردیدرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الہٰی کو نظر بند کرنے کا ڈی سی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ DailyJang
مزید پڑھ »
9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی - ایکسپریس اردو9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی EXPRESSNEWS PTI PMLN PDM PPP
مزید پڑھ »
چوہدری پرویز الہٰی عدالتی روبکار کے باوجود جیل سے رہا نہ ہوسکےپرویز الہٰی کی رہائی روبکار کیمپ جیل پہنچانے کے باوجود ممکن ہوسکی تفصیلات جانیے: PervaizElahi DailyJang PTIOfficial
مزید پڑھ »
’نئی پارٹی کے آنے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا ہے‘’نئی پارٹی کے آنے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا ہے‘ مزید تفصیلات: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا نیب کو خطچیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »