سکھ توپچیوں کو حکم تو تھا ابھی خاموش رہنے کا لیکن برطانوی سپہ سالار سرہیو گف کو اپنے سامنے دیکھا تو گولے چلائے بغیر نہ رہ سکے۔
’چیلیاں والا‘ کی غیرفیصلہ کُن لیکن خونیں جنگ: برطانوی قبضے کے خلاف پنجاب کی آخری مزاحمت جس میں انگریز فوج سکھ توپوں کا شکار ہوئیسکھ توپچیوں کو حکم تو تھا خاموش رہنے کا لیکن برطانوی سپہ سالار سرہیو گف کو اپنے سامنے دیکھا تو وہ گولے داغے بغیر نہ رہ سکے۔
’بہت سوں کا ماننا تھا کہ چونکہ پہلی جنگ میں فیروز شاہ اور سبراؤں جیسی لڑائیوں میں انگریزوں نے بھاری نقصان اٹھایا تھا، اس لیے دوسری جنگ میں کامیابی کے اچھے امکانات موجود تھے۔‘ اپنی کتاب ’دی لاسٹ سن سیٹ‘ میں امریندر سنگھ لکھتے ہیں کہ سکھ فوج کو ایک جنگل نے ڈھانپا ہوا تھا جس میں بیری، ڈھاک، شیشم اور کیکر کے درخت موجود تھے۔ شیر سنگھ کی ترتیب ایسی تھی کہ گف کے پاس سکھوں کی مضبوط مورچہ بندی کے خلاف براہ راست حملے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہ بچا تھا۔
’اپنی ڈویژن سے رابطے میں نہ رہتے ہوئے، گف جنگل اور چیلیاں والا کے درمیان بھاری توپوں کے ساتھ موجود رہے، جنگ کی پیش رفت کو دیکھنے سے قاصر لیکن اپنے جرنیلوں کے لیے دستیاب ، جو ان کے مقام سے واقف تھے۔‘ 25ویں نیشنل انفنٹری کی دو بٹالینز، جن میں سے ایک نے 24ویں کے حملے کے فوراً بعد اپنی کارروائی شروع کی تھی، بھی روک دی گئیں اور جنگل میں واپس بلا لی گئیں۔ 45ویں رجمنٹ بھی سکھ توپوں کی پوزیشن تک پہنچ گئی لیکن بریگیڈ کے پیچھے ہٹنے پر وہ بھی پیچھے ہٹ گئی۔
تاہم گف کے دونوں ڈویژنل کمانڈروں نے اس فیصلے کی مخالفت کی کیونکہ اُن کے سپاہی شدید پیاس کا شکار تھے اور پانی صرف چیلیاں والا میں دستیاب تھا۔ اس لیے انھوں نے چیلیاں والا واپس جانے کا مشورہ دیا، جسے گف نے بادلِ نخواستہ قبول کر لیا اور سختی سے کہا ’میں اس وقت تک حرکت نہیں کروں گا جب تک کہ میرے زخمی محفوظ نہ ہوں۔‘
جن توپوں کو وہ واپس لینے کی توقع کر رہے تھے وہ شیر سنگھ نے رات بھر میں کہیں اور منتقل کر دی تھیں اس لیے وہ لاشوں اور جنگ کے ملبے کو دیکھ کر مطمئن ہو گئے۔ تیسرے دن افغان لباس میں ایک قدآور شخصیت گف کے کیمپ پر آئی۔ وہ پشاور بریگیڈ کے سکھ توپ خانے کے جنرل الہٰی بخش تھے جنھوں نے شیر سنگھ کو چھوڑ کر گف کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا۔
22 جنوری 1849 کو شدید جنگ کے بعد ملتان فتح ہوا۔ مُلراج نے مذاکرات کے بعد ہتھیار ڈال دیے اور انھیں عمر قید دی گئی۔ چتر سنگھ اور شیر سنگھ کو دیگر قیدیوں کے ساتھ شمالی وسطی ہندوستان کے علاقے فتح گڑھ میں قید میں رکھا گیا۔ کچھ عرصے بعد انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا لیکن اپنے گاؤں واپسی پر انھوں نے سورج گرہن کے موقع پر برہمنوں کو کھانا کھلایا، جسے لاہور انتظامیہ نے ضمانت کی خلاف ورزی سمجھا اور انھیں دوبارہ گرفتار کر کے جلاوطن کر دیا گیا۔پنجاب کو 30 مارچ 1849 کو برطانوی سلطنت میں شامل کر لیا گیا۔ لیکن چیلیاں والا جنگ پر تنقید جاری...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیل فوجی کو برازیل سے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہےایک سابق اسرائیلی فوجی کو برازیل سے باہر نکالنے میں مدد کی گئی ہے جس کے خلاف غाजہ میں جنگ کی جرائم کے الزام میں قانونی کاروائی شروع کی گئی تھی۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں خشک موسم کا امکان: بادل برسانے والا سسٹم نکل گیامحکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے جس کے نتیجے میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے سردی بڑھنے کا امکان ہے
مزید پڑھ »
برطانوی سیاستدانوں نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ سے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا160 برطانوی سیاستدانوں نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ سے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے، جس میں خواتین کے حقوق کی پامالی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج؛ ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ30 ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں ہوئی
مزید پڑھ »
برطانویوں کا سلطان محمود غزنوی سے ناکام مکریہ کہانی برطانوی فوج کے افغانستان میں شکست کے بعد سلطان محمود غزنوی کے بارے میں برطانویوں کی ناکام کوششوں کا آرائے ہے۔
مزید پڑھ »
چین کی فیکٹری سرگرمی دسمبر میں کم ہوئیچین کی فیکٹری سرگرمی دسمبر میں بڑھتی رہی لیکن توقعات سے کم حد تک، اس کے کل بیع کی تباہی ہوگئی جس کا باعث برآمدات کی کمی ہے۔
مزید پڑھ »