’9 مارچ کو اتحادی جماعتوں کا سورج طلوع ہوگا اور زرداری صدر ہوں گے‘

پاکستان خبریں خبریں

’9 مارچ کو اتحادی جماعتوں کا سورج طلوع ہوگا اور زرداری صدر ہوں گے‘
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انشا اللہ 9 مارچ کو اتحادی جماعتوں کا سورج طلوع ہوگا اور آصف زرداری صدر ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اعزازیے میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کیلئے آصف زرداری ہمارے امیدوار ہیں، انشا اللہ 9 تاریخ کو قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں انتخاب ہوگا، ہماری اکثریت ہے اس کے باوجود ہم نے صدر کیلئے ووٹ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 تاریخ کو فیصلہ ہوجائے کہ واقعی ہمیں دو تہائی اکثریت ملی ہے اس دن ہماری اکثریت کا پوری قوم کو پتہ چلنا چاہیے جب زرداری صدر کے عہدے پر ہوں گے تو بھرپور طریقے سے کام ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دل سے طے کرلیں ہم نے اس ملک کی قسمت تبدیل کرنی ہے، یہ 2018 نہیں 2024 ہے جس میں ووٹرز اپنا انتخاب خود کررہے ہیں، اتفاق رائے سے اتحادی حکومت قائم ہوئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر اس کشتی کو پار لگانا ہے، اس کشتی کو پارلگا دیا توقیامت تک عوام اچھے الفاظ میں یاد رکھیں گے اگر خدانخواسہ یہ ناؤ پار نہ لگی توعوام اور تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہمارا اپنا صوبہ ہے کوشش ہوگی ملکرساتھ چلیں، ملک اور قوم کی تقدیرملکر بدلیں گے، تمام اتحادی مل کرملکی معاشی مشکلات کا حل نکالیں گے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیاملک کے 14ویں صدر کا انتخاب کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیااسلام آباد : ملک میں نئے صدر مملکت کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہوں گے۔
مزید پڑھ »

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاملات طے، زرداری صدر اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں گےن لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاملات طے، زرداری صدر اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں گےچیئرمین سینیٹ، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا پیپلزپارٹی، اسپیکر قومی اسمبلی اور دو صوبوں کے گورنر ن لیگ کے ہوں گے
مزید پڑھ »

ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں نے صدر کیلیے آصف زرداری کے نام کی توثیق کردیایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں نے صدر کیلیے آصف زرداری کے نام کی توثیق کردیوزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں استحکام پارٹی، باپ، ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین کی شرکت
مزید پڑھ »

آصف زرداری کو صدرِ پاکستان اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر اصولی اتفاقآصف زرداری کو صدرِ پاکستان اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر اصولی اتفاقاسلام آباد : نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان آصف زرداری کو صدر پاکستان اور شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے پر اصولی اتفاق ہوگیا۔
مزید پڑھ »

ملکر فیصلہ کرلیں تو چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، نومنتخب وزیراعظمملکر فیصلہ کرلیں تو چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، نومنتخب وزیراعظمبجلی اور ٹیکس چوری کے کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، شہباز شریف
مزید پڑھ »

سابق وزیر اعظمی متحدہ پارٹیوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ وسط میں حکومت بنائیں گےسابق وزیر اعظمی متحدہ پارٹیوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ وسط میں حکومت بنائیں گےسابق وزیر اعظمی متحدہ پارٹیوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ وسط میں حکومت بنائیں گے اور ملک کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 01:37:36