’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزام
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی کے کزن نے الزام لگایا ہے کہ اداکار نے ان کی برادری کو بھاری رقم کی پیشکش کی تھی۔
لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی کا ایک انٹرویو میڈیا پورٹل کے ذریعے سامنے آیا ہے جس میں رمیش نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان نے بشنوئی برادری کو بھاری رقم کی پیشکش کی تھی، لیکن برادری نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ رمیش بشنوئی نے مزید کہا کہ کالے ہرن کے مارے جانے والے واقعے پر پوری بشنوئی برادری جیل میں بند لارنس بشنوئی کے ساتھ کھڑی ہے۔
رمیش کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’’سلمان کے والد سلیم خان نے کہا کہ لارنس گینگ پیسے کےلیے ایسا کررہا ہے۔ میں انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ان کا بیٹا بشنوئی برادری کے سامنے ایک چیک بک لے کر آیا اور کہا تھا کہ اسے نمبرز سے بھردو اور جو چاہے رقم لے لو‘‘۔رمیش نے یہ بھی کہا کہ جب کالے ہرن کا واقعہ ہوا تھا تو بشنوئی برادری کا ہر فرد ناراض تھا۔ ہماری برادری جانوروں کو بچانے کےلیے قربانی دینے کےلیے تیار ہے۔ آج پوری بشنوئی برادری اس معاملے میں لارنس کے ساتھ کھڑی ہے۔Oct 24, 2024Oct 23, 2024express.
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گینگسٹر لارنس بشنوئی کے والدین اسکی جیل میں سہولیات کی کتنی رقم دیتے ہیں؟لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے اس کی دیکھ بھال کیلئے جیل میں خرچ کی جانے والی رقم کا انکشاف کیا ہے
مزید پڑھ »
سلمان خان کودھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی گروپ نے بابا صدیقی کو قتل کیا، رپورٹکچھ عرصہ قبل لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی نے سلمان خان کے دوستوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »
بابا صدیقی کا قتل: بشنوئی گینگ کی سلمان خان کی مدد کرنیوالوں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیلارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کو قتل کرنے کے بعد اب سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے۔
مزید پڑھ »
کالے ہرن کے شکار کے بعد سلمان خان نے گھر آکر بلینک چیک دیا: بشنوئی کے قریبی ساتھی کا انکشافلارنس بشنوئی اور اس کے گینگ کی جانب سے کالے ہرن کے شکار کے واقعے کے بعد سلمان خان کو کئی دھمکیاں دی جاچکی ہیں
مزید پڑھ »
دھمکی اور 5 کروڑ کا مطالبہ کرنیوالے شخص نے سلمان خان سے معافی مانگ لی، پیغام میں کیا کہا؟یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہو
مزید پڑھ »
سلمان نے کالے ہرن کو مارا تو خون کھول اُٹھا، اُنکے اہلخانہ کو بھی معافی مانگنی چاہیے: کزن لارنس بشنوئیکالے ہرن کے معاملے پر پوری بشنوئی برادری گینگسٹر کے ساتھ کھڑی ہے : رمیش بشنوئی کی بھارتی میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »