بانی پی ٹی آئی احسان فراموش انسان ہیں، کام نکل جانے پر لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا جاتا ہے، پیغام
شیر افضل مروت کو دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا گیا ہے کہ عمران خان ڈکٹیٹر ہیں جو کسی دوسرے کی شہرت کو برداشت نہیں کرتے۔چیئرمین پی ٹی آئی اختر اقبال ڈار نے شیر افضل مروت کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں شامل ہو کر سیاست کریں۔
اختر اقبال ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف میں ایک ڈکٹیٹر اپنے سوا کسی کی پاپولیٹری کو برداشت نہیں کرتا۔ بانی پی ٹی آئی احسان فراموش،خود غرض اور ابن الوقت انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے بانی نے ہمیشہ پہلےلوگوں کو استعمال کیا پھر کام نکل جانے پرٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا۔ خود کو عقل کُل سمجھنے والا اپنی پارٹی میں کسی کو برداشت نہیں کرسکتا۔ کہنے پرتو پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے مگر پارٹی میں بانی پی ٹی آئی کی ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی بھی بانی پی ٹی آئی کی بات کے آگے انکار نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی میں تذلیل کرکے نکالے گئے لوگوں کی لمبی فہرست ہے۔ شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں شامل ہوکر حق کی آواز بلند کریں۔Mar 03, 2025 08:08 AMآئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیشرفتکراچی میں آئندہ تین روز موسم کیسا ہوگا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیںپاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔
مزید پڑھ »
شہریار آفریدی کا کہنا ہے: شیر افضل مروت کے لیے چیئرمین عمران خان سے بات کریں گےپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ شیر افضل کی پارٹی کے کیے خدمات ہیں، پارٹی نے جہاں بلایا شیر افضل پہنچے، شیر افضل مروت کے لیے بانی چیئرمین عمران خان سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے، قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے۔
مزید پڑھ »
عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، شیر افضل مروت سے متعلق اہم بات چیتوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوابی جلسے، پارٹی اور دیگر سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔ علی امین گنڈاپور نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ واپس لینے کی بھی درخواست کی۔
مزید پڑھ »
پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیاذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔
مزید پڑھ »
انتخابات میں دھاندلی پر انکوائری کمیشن کی تشکیل؛ شیرافضل، عمران خان کی درخواست پر اعتراضات برقرارجب تک میری درخواست پر نمبر نہیں لگتا، دلائل نہیں دوں گا، وکیل شیر افضل مروت
مزید پڑھ »
انتخابات دھاندلی؛ عمران خان کی انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست پر اعتراضات برقرارجب تک میری درخواست پر نمبر نہیں لگتا، دلائل نہیں دوں گا، وکیل شیر افضل مروت
مزید پڑھ »