انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے جو مائنڈ سیٹ اور تجربہ چاہیے وہ ہمارے پاس موجود ہے۔
دنیائے کرکٹ کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے، ایسے میں انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید اپنی ٹیم کی جانب سے ایک بار پھر ٹرافی اٹھانے کے حوالے سے پُرامید ہیں۔ لیگ اسپنر نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹیم کی تیاری پر بھی زور دیا ہے۔
انگلش کرکٹر نے کہا کہ ہم پُراعتماد ہیں اور ہمارے پاس وہ ٹیم ہے، وہ ذہنیت ہے، وہ کھلاڑی ہیں اور ہمارے پاس وہ تجربہ ہے جو ہمارے لیے ورلڈکپ ٹرافی تک جانے کے سارے راستے بناتا ہے۔ 50 اوورز ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ بالکل مختلف ہوتی ہے۔ عادل نے مزید کہا کہ ہم اس طرح نہیں سوچتے کہ ہمارا پچھلا ورلڈ کپ برا تھا کیونکہ یہ بالکل مختلف فارمیٹ تھا۔ یہ 50 اوورز کا فارمیٹ تھا یہ ٹی ٹوئنتی نہیں تھا۔ ہم دونوں کو ایک ساتھ ملانے کی کوشش نہیں کرتے۔
ای سی بی کی جانب سے نیشنل ٹیپ بال مقابلوں کے آغاز کے موقع پر راشد نے کہا کہ اپنے تجربے کی بنا پر ہم پُراعتماد ہیں اور ہم آئندہ ایونٹ میں پوری طرح سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فارم سے قطع نظر کوہلی، روہت کی عمر پر لوگوں کی خاص توجہ ہوگی، سابق کرکٹراس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویرات کوہلی اور روہت شرما دونوں ہی بھارتی ٹیم میں موجود ہونگے، اس حوالے سے یوراج سنگھ نے اظہار خیال کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پانی کا شدید بحران، اقوام متحدہ نے ایشیائی ممالک کو خبردار کردیا!گزشتہ سالوں سے ایشیائی ممالک میں گرمی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جو گلیشیئر پگھلنے کے باعث مستقبل میں آبی تحفظ کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔
مزید پڑھ »
ٹینس کی سابق ستارہ سانیا مرزا نے کہا کہ وہ کھیل سے جو کچھ سیکھتی ہیں وہ حقیقی زندگی میں بھی لاگو ہوتا ہےایک انٹرویو کے دوران، سابق ٹینس ستارہ سانیا مرزا نے کہا ہے کہ وہ جو کچھ سیکھتی ہیں وہ زندگی میں بھی لاگو ہوتا ہے۔
مزید پڑھ »
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا عزم ظاہر کر دیاپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے اور ٹرافی وطن لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ »
انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر عوام کے شکر گزار ہیں: بلاول بھٹوپاکستان کے سیاسی رہنما بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ عوام کے شکر گزار ہیں جو انتخابات میں ان کو مینڈیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
بابر اور کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں کیونکہ کوہلی کی بھارت کیلئے پرفارمنسز بہت شاندار ہیں: حفیظناکامی کی صورت میں بھی صائم ایوب کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور اوپنر کھلانا چاہیے: سابق کپتان کی جیو نیوز سے گفتگو
مزید پڑھ »