پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے اور ٹرافی وطن لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے اور ٹرافی وطن لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انشااللہ اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے گا۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی ذمے داری ہے جس میں سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں تاہم بیٹنگ اور کپتانی کی ذمے داری کو الگ الگ رکھتا ہوں، محنت اور لگن کامیابی کی بنیاد ہے۔ قومی کپتان نے اپنی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ پی ایس ایل 9 میں والدہ کے سامنے سنچری بنانے کو یادگار لمحہ قرار دیا اور کہا کہ میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں، انہیں رن آؤٹ نا پسند ہے۔
بابراعظم کو کیوی کپتان کین ولیم سن کی کور ڈرائیو پسند ہے، پیٹ کمنز سب سے مشکل بولر مانتے ہیں جب کہ پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوہلی سمیت ہر بڑے کرکٹر سے کھیل پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے حالیہ ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان سے شکست کو بدترین لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس دن سو نہیں سکا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کاکول ٹریننگ کیمپ پر کرکٹرز نے کیا کہا؟ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر سیریز کی تیاریوں کے لیے کاکول میں لگایا گیا فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا قومی کرکٹرز نے اس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھ »
انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا اعلان کر دیالندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے عدم دستیابی ظاہر کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو پیغام پہنچا دیا ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق بین سٹوکس نے مینجمنٹ کو پیغام بھجوایاہے کہ انہیں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں منتخب کرنے کیلئے زیر غور نہ رکھا جائے ۔ بین سٹوکس کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ تمام فارمیٹس میں اپنی...
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کا میزبان اسٹیڈیم کتنا تعمیر ہوچکا؟ ویڈیو دیکھیںآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں ہوگا جس کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھ »
بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیاپاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔
مزید پڑھ »
طویل فاصلے تک رسہ کشی کرنے کا عالمی ریکارڈ100 افراد نے 1694 فٹ طویل فاصلے تک رسا کشی کا کھیل کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
مزید پڑھ »
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکارواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
مزید پڑھ »