آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں ہوگا جس کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ پہلی بار امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں اب دو ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ امریکی شہر نیویارک میں ہونا ہے اور اس اسٹیڈیم کی تعمیر جاری ہے۔
وقت کم اور مقابلہ سخت ہونے کے باعث شائقین کرکٹ بے چین ہیں کہ کب دنیائے کرکٹ کے اس بڑے مقابلے کے میزبان اسٹیڈیم کی تکمیل کی نوید آتی ہے تو خبر یہ ہے کہ نیویارک شہر میں نساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر زور وشور سے جاری ہے اور وہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس حوالے سے آئی سی سی نے اسٹیڈیم کی تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے اور آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ تعمیراتی کام پلان کے مطابق چل رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تعمیراتی کام تیزی سے ہو رہا ہے اور اسٹیڈیم میں نارتھ اور ساؤتھ اینڈز پر پریمیئم ہاسپیٹیلیٹی اور میڈیا پویلینز کی تعمیر جاری ہے۔مذکورہ اسٹیڈیم کی تکمیل کے بعد 24 ہزار تماشائی میدان میں براہ راست کرکٹ کے سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اسٹیڈیم میں بھارت کے تمام گروپ میچز کھیلے جائیں گے اور میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ اہم خبربھارت کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جانے والے ویرات کوہلی رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
مزید پڑھ »
ڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن پہنچ گئیڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیت کر سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
مزید پڑھ »
انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا اعلان کر دیالندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے عدم دستیابی ظاہر کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو پیغام پہنچا دیا ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق بین سٹوکس نے مینجمنٹ کو پیغام بھجوایاہے کہ انہیں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں منتخب کرنے کیلئے زیر غور نہ رکھا جائے ۔ بین سٹوکس کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ تمام فارمیٹس میں اپنی...
مزید پڑھ »
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکارواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کیا وراٹ کوہلی کی اب ٹیم انڈیا میں جگہ نہیں بنتی؟کوہلی کے حامی اور روہت کے ناقدین یہ بحث ختم کرنے کو تیار نظر نہیں آتے کہ اگر تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر موجودہ کپتان کو میچ ونر سمجھا جا رہا ہے تو پھر سابق کپتان کے ساتھ سوتیلی ماں والا رویہ کیوں؟
مزید پڑھ »
پی ایس ایل 9؛ کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف بولنگ کا فیصلہنیشنل اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا
مزید پڑھ »