واٹر کارپوریشن میں مبینہ کرپشن: چیف ایگزیکٹو کو معطل، انکوائری کا حکم

سیاحت خبریں

واٹر کارپوریشن میں مبینہ کرپشن: چیف ایگزیکٹو کو معطل، انکوائری کا حکم
کرپشنواٹر کارپوریشنانکوائری
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 75 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 54%
  • Publisher: 53%

سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن میں مبینہ کرپشن کیخلاف اینٹی کرپشن کو احکامات جاری کردیے ہیں اور بڑے پیمانے پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے اور ان کے دفتر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن میں مبینہ کرپشن کیخلاف اینٹی کرپشن کو احکامات جاری کردیے، کہاں کہاں پانی کے بلک کے کنکشنز دیے گئے، زیر زمین پانی کے لائسنس کے اجرا میں بے ضابطگیوں اور پانی چوری کر نے کیخلاف بڑے پیمانے پر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین انکوائری پر اثر انداز نہ ہو، ان کو کام کرنے سے روک دیا گیا اور مرکزی دفتر میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے اور ان کے دفتر کے باہر صلاح الدین کے نام کی تختی کو بھی ہٹادیا گیا ہے، 15 دن میں

انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینشن کی جانب سے حکم نامہ جا ری کیا گیا جو سیکریٹری سروسز غلام علی کے دستخط سے ہوا۔ حکم نامہ کے مطابق کراچی واٹر کارپوریشن میں زیر زمین پانی نکالنے کیلیے لائسنس کے اجرا اور پانی چوری کیخلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے جس کے بعد اتھارٹی نے سندھ اینٹی کرپشن کو معاملے کی شفاف چھان بین اور تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ سندھ کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرصلاح الدین احمد کو کام کرنے سے روک دیا انکوائری مکمل ہونے تک صلاح الدین کو دفتر میں داخلے پر پابندی کا سامنا ہوگا بطور چیف ایگزیکٹو یا منیجنگ ڈائریکٹر کی ذمے داریاں ادا کرنے سے روک دیا گیا اور ان کے دفتر باہر نام کی تختیی کو بھی ہٹادیا گیا ہے انکوائری 2 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کے زیرزمین پانی نکالنے کیلیے لائسنس کے اجرا کے نام پرکروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آئے تھے، گھپلوں کے انکشاف کے بعد70لائسنس منسوخ کئے گیے تھے، انکوائری کے حتمی نتائج آنے تک چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایم ڈی کی اضافی چارج کی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلک کے کنکشنز میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہے جہاں مبینہ طو رپر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اور سب سوائل زمینی پانی کے کنکشنز کے لائسنس میں بھی بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کی گئی ہے، سرकारी خزانے میں چالان جمع کرانے کے بجائے مبینہ کرپشن کے عوض لائسنس جا ری کیے گئے جس کی ابتدائی تحقیقات ہوئی تو اس میں70لائسنس کو منسوخ کیا گیا ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

کرپشن واٹر کارپوریشن انکوائری سندھ حکومت چیف ایگزیکٹو پانی چوری

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی واٹر کارپوریشن میں انکوائری، چیف ایگزیکٹو آفیسر کو کام سے روک دیا گیاکراچی واٹر کارپوریشن میں انکوائری، چیف ایگزیکٹو آفیسر کو کام سے روک دیا گیاکراچی واٹر کارپوریشن میں زیرزمین پانی نکالنے کے لیے لائسنس کے اجرا اور پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ سندھ کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر صلاح الدین احمد کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ انکوائری مکمل ہونے تک اسد اللہ خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایم ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »

کراچی واٹر کارپوریشن میں پانی چوری اور لائسنس کے گھپلے کی تحقیقاتکراچی واٹر کارپوریشن میں پانی چوری اور لائسنس کے گھپلے کی تحقیقاتکراچی واٹر کارپوریشن میں زیرزمین پانی نکالنے کے لیے لائسنس کے اجرا اور پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے جس کے بعد سندھ اینٹی کرپشن کو معاملے کی شفاف چھان بین اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر صلاح الدین احمد کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔
مزید پڑھ »

امریکی کانگریس کے اراکین کی ایپل اور گوگل کو ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے تیار رہنے کی ہدایتامریکی کانگریس کے اراکین کی ایپل اور گوگل کو ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے تیار رہنے کی ہدایتہاؤس سلیکٹ کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک اور گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کو خطوط ارسال کیے گئے۔
مزید پڑھ »

دھرمندر بڑی مشکل میں پڑگئے، عدالت نے طلب کرلیادھرمندر بڑی مشکل میں پڑگئے، عدالت نے طلب کرلیاسینئر اداکار کو دھوکہ دہی کےکیس میں عدالت نے طلبی کا حکم جاری کیا ہے
مزید پڑھ »

گوگل نے نیا جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیاگوگل نے نیا جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیاگوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے جیمنائی کے نئے ماڈل کو Agentic ٹیکنالوجی کا نیا عہد قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »

یورپی سرمایہ کاری بینک نے کراچی واٹر کارپوریشن کو 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کییورپی سرمایہ کاری بینک نے کراچی واٹر کارپوریشن کو 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کییورپی سرمایہ کاری بینک نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو پانی اور توانائی کے منصوبوں میں 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ یورپی بینک کا ایک اعلیٰ سطحی مشن فروری 2025 میں واٹر کارپوریشن کا دورہ کرے گا اور سرمایہ کاری کے منصوبے کا جائزہ لے گا۔ یہ منصوبہ پانی صاف کرنے کے پلانٹس کی تعمیر، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور توانائی کے ضیاع کو کم کرنے پر مرکوز ہوگا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-13 20:28:12